3️⃣
وراثت
افسانہ نِگار ✒️ ریحان کوثر
ایونٹ 52 🤦🏻♀️💁🏻♂️ فیملی ڈرامہ
کل ھِند افسانہ نِگار فورم
کی پیشکش
افسانچہ نمبر 3
💯 لفظوں کی کہانی
”یار ساجد۔۔! اگلے ہفتے تمھاری بیٹی کی شادی ہے۔۔۔ مہمانوں کے لیے تھوڑی بہت ضیافت کا بھی انتظام نہ کروگے۔؟ پلاٹ بیچ کیوں نہیں دیتے؟ رفیق نے مکان بیچ دیا، شریف نے حج کے روپے لگا دیے۔۔۔ میں نے خود پروویڈنٹ فنڈ کی قربانی دے دی۔۔۔ مگر! ہم نے بیٹیوں کو بڑی شان سے وداع کیا۔۔۔ بارات چوکھٹ پر ہوگی تو کیا دو گے۔۔۔! سرپرائز۔۔۔؟؟“
شکیل نے ساجد کو سمجھایا۔
”ہاں“ ساجد نے جواب دیا۔
”مطلب۔۔؟“ شکیل حیران تھا۔
ساجد بولا،
”پلاٹ بیچ کر بیٹی کی شادی کرنے سے بہتر ہے۔۔۔ وہ پلاٹ اسے دے دوں۔۔۔ حصے کے طور پر!!“
✍️✍️✍️
1 Comments
Bohot achche..kash aise afsanche logon ki soch badalne ka kaam ker jain.
ReplyDelete