Ticker

6/recent/ticker-posts

مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادمی کی جانب سے 2020 کی کتابوں پر انعام کا اعلان

مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادمی کی جانب سے 2020 کی کتابوں پر انعام کا اعلان
ممبئی: مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادمی اردو زبان و ادب کے فروغ کیلئے مسلسل کوشاں ہے۔ اردو ادیبوں، شاعروں، مترجمین اور تنقید نگاروں کو ہر سال جنوری سے دسمبر (کیلینڈر سال) کے دوران مطبوعہ کتابو ں میں معیاری کتابوں کو یکساں انعام کے لیے منتخب کیا جاتا ہے۔ سال 2020 میں اکادمی دفتر میں موصول ہونے والی کتابوں کی ججز کمیٹی کے ذریعے جانچ کروائی گئی اور وزیر اقلیتی ترقیات و صدر اردو اکادمی کی منظوری کے بعد حسب ذیل 21 کتابیں یکساں انعام کی مستحق قرار پائی ہیں۔
افسانہ، ناول، ڈرامے
1۔مٹھی بھر کہانیاں : جاوید صدیقی (ممبئی)
2۔ دروازہ: محمد عبدالرشید صدیقی (اکولہ)
3۔چلڈرنس فارم: ایم مبین (بھیونڈی)
شاعری
1۔واقعی: ارتضیٰ نشاط (تھانے)
2۔بنواس: شکیل اعظمی( ممبئی)
3۔ نیا آسماں: آصف اقبال (شولاپور)
تحقیق و تنقید:
1۔مشتاق احمد یوسفی بحیثیت مزاح نگار: نعیم اختر سراج خان ( بلڈانہ)
2۔کتب خانے اور ہندوستانی قومی لائبرریاں: وسیم اختر محمد سعید (کامٹی)
3۔حسان الہندامام احمد رضا کی شاعری میں عشق رسولؐ کا عنصر: ڈاکٹر آدم رضا (پنڈھرپور)
ادب اطفال
1۔ بچوں کی نظمیں: نذیر فتح پوری (پونے)
2۔سانچے: ایڈوکیٹ حبیب ریتھ پوری (امرواتی)
3۔پکنک: شاہ تاج خان (پونے)
مضامین، ترجمہ،تدریس
1۔راہی معصوم رضا کے دو ناولٹ: عبدالسلام اعظمی (ممبرا)
2۔ شاہین مائیں: مبارک کاپڑی (ممبئی)
3۔رفتگاں کے گلاب چہرے: اسماعیل وفا (مالیگاؤں)
سائنس،طب، تکنیک،سوانح، کھیل اور دیگر
1۔مبادیات موسیقی: ہارون رشید (مالیگاؤں)
2۔آئی ٹی آئی میں کریئر کے مواقع : محمود اشرف جلیل احمد (مالیگاؤں)
3۔تواریخ نامہ: فوزیہ کمال (کامٹی)
طنز و مزاح
1۔ کوئی میرے دل سے پوچھے: سراج شولاپوری (ممبرا)
2۔ چشم راہ : وجاہت امانت الحق قریشی (اورنگ آباد)
3۔ گستاخیاں: وجاہت عبدالستار (شولاپور)

Post a Comment

0 Comments