کامٹی (الفاظِ ہند نیوز): غریب اور ضرورت مند خاندانوں کو خود کفیل بنانے اور انہیں عزت و وقار کے ساتھ روزی روٹی کا ذریعہ فراہم کرنے کے مقصد سے صفا بیت المال ٹرسٹ (ناگپور-کامٹی) اور رہبر فاؤنڈیشن کے مشترکہ زیرِ اہتمام اتوار، 18 اکتوبر 2026ء کو 'ہاتھ تھیلا (Handcart) تقسیم تقریب' کلمنہ روڈ پر واقع پیراڈائز لان، کامٹی میں نہایت جوش و خروش اور کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئی۔ اس عوامی و فلاحی مبادرة کے تحت 100 مستحق اور ضرورت مند افراد کے درمیان تمام ضروری سامان و آلات کے ساتھ ہاتھ ٹھيلے تقسیم کیے گئے، جس سے ان کے چہروں پر مسرت اور امید کی لہر نمایاں نظر آئی۔
صدارت و نظامت: اس تاریخی تقریب کی صدارت انجمن فلاح المسلمین (ناگپور) کے صدر حافظ سید فراز عبدالجبار صاحب نے کی، جبکہ نظامت کے فرائض حافظ مزمل اطہر نے بہترین انداز میں انجام دیے۔
مہمانانِ گرامی: تقریب میں مفتی ضیاء الرحمن قریشی صاحب (امام و خطیب، جامع مسجد کامٹی) اور حافظ مہروز حسن صاحب (امام و خطیب، مرکز مسجد وارث پورہ، کامٹی) بطور خاص موجود تھے۔ ان کے علاوہ سابق صدر بلدیہ حاجی عبدالشکور ناگانی، ایڈوکیٹ یوراج ہمنے، عارف سرماٹیا، ماسٹر انوار جلیل اور دیگر خاص مہمانوں میں ڈاکٹر آصف، عقیل فیضی، نور انصاری، سہیل انجم، عابد احمد انصاری، امتیاز احمد اور این جی پی نیوز کے محمد ذیشان نے شرکت کی۔
منتظمین اور فعال کارکنان: اس سماجی پروگرام کو منظم اور باوقار بنانے میں آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین: زاہد انصاری، مفتی فیاض احمد فلاحی، مفتی عمران قاسمی، مفتی شہزاد اختر ملی، مولانا عمران اختر ندوی، عمران بھائی (بورگاؤں)، انعام الحق اور نوشاد عالم نے اہم کردار ادا کیا۔
علاوہ ازیں، فعال سماجی کارکنان و رضاکاروں میں عقیل احمد، جمیل احمد، ریحان کوثر، حاجی شمیم اختر، تبریز جنیدی، حافظ شہباز، واہب بلال انصاری، ابراہیم بھائی، شمیم بھائی اور محمد عابد (ٹیکا) نے بھی سرگرمی سے خدمات انجام دیں۔
اظہارِ تشکر: پروگرام کے اختتام پر منتظمین نے تمام حاضرین، مہمانوں اور تعاون پیش کرنے والے شہریوں کا دلی شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بھی اس نوعیت کے فلاحی و سماجی کاموں کو مسلسل جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
.png)
0 Comments