Ticker

6/recent/ticker-posts

کامٹی: NCVT ITI امتحان 2026ء کے نتائج کا اعلان؛ ربانی ITI کے طلباء کی شاندار کارکردگی، کومل مہاجن نے 99.33 فیصد نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن برقرار رکھی

کامٹی: NCVT ITI امتحان 2026ء کے نتائج کا اعلان؛ ربانی ITI کے طلباء کی شاندار کارکردگی، کومل مہاجن نے 99.33 فیصد نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن برقرار رکھی

کامٹی: نیشنل کونسل فارووکیشنل ٹریننگ (NCVT) کی جانب سے آل انڈیا ووکیشنل امتحان (ITI) 2026ء کے تمام سمسٹرز کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس امتحان میں کامٹی میں واقع ربانی ITI کے الیکٹریشن اور فٹر ٹریڈ کے پہلے اور دوسرے سال کے طلباء نے غیر معمولی کامیابی حاصل کر کے ادارے اور پورے علاقے کا نام روشن کیا ہے۔

معلنہ نتائج میں دوسرے سال کے فٹر ٹریڈ کے طالب علم ہرش سٹلوار نے 98.83 فیصد نمبر حاصل کر کے اعلیٰ ترین پوزیشن حاصل کی، جبکہ فٹر ٹریڈ کے ہی ریحان انصاری نے 90.66 فیصد نمبر حاصل کر کے اپنی قابلیت کا لوہا منوایا۔

اسی طرح پہلے سال کے امتحانی نتائج میں الیکٹریشن ٹریڈ کی طالبہ کومل مہاجن نے 99.33 فیصد نمبروں کے ساتھ سب سے زیادہ نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ پہلے سال کے دیگر ذہین طلباء میں الیکٹریشن ٹریڈ کے محمد ساجد نے 98.66 فیصد، ایان شیخ نے 97.66 فیصد، سجیت گنویر نے 94.33 فیصد، محمد فیضل نے 90.66 فیصد اور محمد فرحان قریشی نے 89.16 فیصد نمبر حاصل کیے۔ اس کے علاوہ فٹر ٹریڈ کے پہلے سال کے طالب علم ایان کوثر نے 91.66 فیصد اور حسنین احمد نے 89.50 فیصد نمبر حاصل کر کے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

طلباء کی اس شاندار کامیابی پر ربانی ITI کے پرنسپل ریحان کوثر، الیکٹریشن شعبے کے سربراہ تفضل جمال اور فٹر شعبے کے سربراہ توفیق احمد نے تمام کامیاب طلباء کو مبارکباد دی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ادارے کی انتظامیہ اور اساتذہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ طلباء آگے چل کر تکنیکی شعبے میں نئی بلندیوں کو چھوئینگے۔




Post a Comment

0 Comments