Ticker

6/recent/ticker-posts

کِرمنل مائنڈ (افسانچہ ) ✒️ محمد نجیب پاشا

1️⃣2️⃣
کِرمنل مائنڈ
افسانہ نِگار ✒️ محمد نجیب پاشا
ایونٹ نمبر 27 🇮🇳حُبّ الوطنی/دیش بھکتی
افسانہ نگار
واٹس ایپ گروپ کی پیشکش
افسانچہ نمبر 12
کِرمنل مائنڈ (افسانچہ ) ✒️ محمد نجیب پاشا

اس کا نام رضوان تھا لیکن لوگوں کے درمیان بابا کے نام سے مشہور تھا۔چوری چھپے لوگوں کو سرحد پار کروانا اس کا پیشہ تھا۔
آج بھی رات کے پچھلے پہر چار سایے سرحد پار کر کے ملک کے اندر داخل ہو رہے تھے۔یہ لوگ کون تھے؟پتہ نہیں شاید بابا جانتا تھا کیوں کے ان لوگوں کے ساتھ وہ بھی اس سنسان علاقے میں بنی جھونپڑی میں داخل ہو گیا تھا۔
تقریباً ایک گھنٹے کے بعد اچانک اس جھونپڑی کے اندر سے گولیاں چلنے کی آوازیں آئیں اور پھر پورا علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا۔جھونپڑی کے اندر سے بابا کی آواز آرہی تھی۔سالے! پندرہ اگست کے دن آپ کو مارنے آئے تھے۔ان میں سے ایک تو یہ بھی کہہ رہا تھا کہ" آپ بڑے دیش بھکت ہیں"۔ بابا موبائل پر اپنے CM دوست سے بات کر رہا تھا۔دوسری طرف سے ایک زوردار قہقہے کی آواز آئی اور ریٹائر فوجی رضوان عرف بابا بھی ہنس پڑا۔
✍️✍️✍️

Post a Comment

0 Comments