Ticker

6/recent/ticker-posts

مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈز کا اعلان: کامٹی کے ڈاکٹر محمد نسیم اختر کی کتاب 'کامٹی اسٹار' اعزاز سے سرفراز



کامٹی / ممبئی: 

مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکیڈمی، محکمہ اقلیتی بہبود (حکومت مہاراشٹر) نے سال 2023 اور 2024 کے لیے اردو کتابوں کے سالانہ انعامات کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ ان اعزازات میں کامٹی کے معروف مصنف اور سابق پرنسپل ایم ایم ربانی ہائی اسکول و جونیئر کالج ، کامٹی ڈاکٹر محمد نسیم اختر کی مقبولِ عام کتاب 'کامٹی اسٹار' (Kamptee Star) کو سال 2024 کے باوقار ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

اکیڈمی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق، ڈاکٹر نسیم اختر کی تصنیف 'کامٹی اسٹار' کو 'سوانح، سائنس اور تکنیک' کے زمرے میں اس اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ یہ کتاب کامٹی کی اہم شخصیات اور ان کی گراں قدر خدمات کا جامع احاطہ کرتی ہے، جسے اکیڈمی نے بہترین مواد اور پیشکش کی بنیاد پر سراہا ہے۔

کامٹی کے کئی قلمکاروں کو ایک ساتھ ریاست کے اعلیٰ ادبی ایوارڈ ملنے پر شہر کے ادبی حلقوں اور علمی بستیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ڈاکٹر نسیم اختر کی اس شاندار کامیابی پر مقامی معززین، ادیبوں اور محبین نے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔ یہ اعزاز نہ صرف ان کی انتھک محنت کا ثمر ہے بلکہ کامٹی کی قدیم اور زرخیز ادبی روایت کا اعتراف بھی ہے۔

مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکیڈمی کے ان انعامات کا بنیادی مقصد اردو زبان و ادب کی ترویج اور باصلاحیت قلمکاروں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔



Post a Comment

0 Comments