Ticker

6/recent/ticker-posts

مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادمی کی جانب سے مسودوں کی اشاعت کیلئے مالی امداد کا اعلان

مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادمی کی جانب سے مسودوں کی اشاعت کے لیے مالی امداد کا اعلان
ممبئی :مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادمی اردو زبان و ادب کے فروغ کیلئے مسلسل کوشاں ہے۔ اردو کی مختلف اصناف پر لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی ہو اور انہیں کتابوں کی اشاعت کے لیے مالی امداد فراہم کی جائے اس غرض سے اردو اکادمی کی جانب سے مسودوں کی اشاعت کیلئے مالی اعانت دی جاتی ہے۔سال2020 میں اکادمی دفتر میں موصول ہونے والے مسودوں کی ججز کمیٹی کے ذریعے جانچ کروائی گئی اور حسب ذیل39 مسودوں کو مالی اعانت کیلئے منتخب کیا گیا۔
 
۱۔تحقیق، تنقید و تاریخ
۱۔تحریک تانیثیت و خواتین سے وابستہ مسائل: تبسم نازنین (مالیگاؤں)
۲۔حرف جنوں ڈاکٹر محمد مصطفیٰ(اورنگ آباد)
۳۔ مولانا الطاف حسین حالی کے تنقیدی نظریات:شیخ صفیہ بیگم (اورنگ آباد)
4۔باقیات اقبال مجید: ڈاکٹر نور العین (اورنگ آباد)
5۔قاضی عبدالستار کے تاریخی ناولوں کا تحقیقی و تنقیدی جائزہ: شیخ نشاط نایئرا (اورنگ آباد)
6۔عاقبت اندیشی کے شمس و قمر: ڈاکٹر محمد کلیم ضیا (تھانے)
7۔اردو ادب میں طویل نظم نگاری کی روایات: ڈاکٹر رضوانہ (اورنگ آباد)
۲۔شاعری
۱۔اعراب چشم: شفیع احمد شفیع (پربھنی)
۲۔دوسرا کنارہ: ظہیر الدین قدسی (مالیگاؤں)
۳۔طائر فکر: شبیر احمد محمد بشیر مومن (بھیونڈی)
۴۔گونگے تارے: سبحان انجم(کھام گاؤں)
۵۔ گمشدہ خیالوں کے عکس: ہاجرہ پروین نور احمد (اکولہ)
۶۔دل کی آواز:ڈاکٹر مبشر کنول (رائے گڑھ)
۳۔ تر جمہ، انشائیہ، مضامین
۱۔ بصیرت نقد: فردوس فاطمہ رمضانی (اورنگ آباد)
۲۔موسم کی تلخیاں: محمد حسین شرف الدین (بھیونڈی)
۳۔گلہائے رنگ: مشتاق رضا (بھیونڈی)
۴۔وجے تنڈولکر کے ۲ ڈرامے: وقار قادری (ممبئی)
۴۔ افسانہ، ناول، ڈراما و دیگر
۱۔زرد پتوں کی مہک: ڈاکٹر ایم آئی ساجد (کھام گاؤں)
۲۔خدیجہ مستور (اپنے نالوں کے آیئنے میں) :ڈاکٹر شیخ شازیہ فرحین (اورنگ آباد)
۳۔کردار:عبدالرحیم محی الدین(بیڑ)
۴۔ایک سفر: محمد اسلم تنویر (کامٹی)
۵۔ بچوں کا ادب
۱۔تعلیم ہی سے: سمیع الدین اطہر (اورنگ آباد)
۲۔گنبد کا جادو: عبدالرحیم رضا (بیاول)
۳۔گل طفلستان: شعیب احمد محمد حسن (مالیگاؤں)
۴۔ایک کہانی ایسی بھی: نخشب مسعود عبدالسمیع (مالیگاؤں)
۵۔اچھن میاں کے کارنامے: بابو رحمت اللہ خان (امراوتی)
۶۔ جادو اور پریوں کی کہانی: ڈاکٹر اقبال برکی (مالیگاؤں)
7.چہل حکایات: مختار احمد بشیر (مالیگاؤں)
8۔س سے سائنس: شاہ تاج خان (پونے)
9۔جل پری کیوں جل گئی: انصاری عبدالمجید (مالیگاؤں)
10۔بچوں کی زمین سے: محمد اسد اللہ (ناگپور)
11۔میرا پیام اور ہے: محمد رفیع انصاری (بھیونڈی)
۶۔طنز و مزاح
۱۔اشکبار تبسم: عبدالرشید شیخ (مالیگاؤں)
۲۔ مسرتوں اور بصیرتوں کے درمیاں: اقبال احمد خان (پربھنی)
۷۔ سائنس، تکنیکی ادب، سوانح و سفر نامہ
۱۔فنون لطیفہ: نازیہ آفرین (اورنگ آباد)
2۔بری، بحری اور فضائی حیوانات: عزیز احمد ہاشمی (پربھنی)
3۔حسن معاشرت:ڈاکٹر عبدالماجد انصاری (تھانے)
4۔پچاس نامور خواتین:انصاری شگفتہ پروین (پونے)
5۔شخص وعکس :انصاری عبدالرحمان (بھیونڈی)

Post a Comment

1 Comments

  1. ماشاءاللہ ۔ سبھی مبارکباد ۔

    ReplyDelete