3️⃣
رسی
افسانہ نِگار ✒️ پرویز انیس
ایونٹ 53 🕋 عید الاضحی اسپیشل
کل ہند افسانہ نِگار فورم
کی پیشکش
افسانچہ نمبر 3
گھر کے سبھی افراد جمع تھے۔۔۔ قصائی نے چھری تیز کرکے خان صاحب کو دی۔۔۔ نوکر جھکی کمر کے ساتھ بکرا کھول کر لانے گیا۔۔۔
”شیرو غائب ہے۔۔۔!!“
نوکر شور مچاتا ہوا خالی ہاتھ لوٹا۔۔۔
خان صاحب نے گھر کے افراد پر نظر دوڑائی تو اسماعیل کو غیر حاضر پایا۔۔۔
تبھی بڑے بیٹے نے بھی کہا،
”ہو نہ ہو یہ اسماعیل کا کام ہے۔۔۔ میں اسے لے کر آتا ہوں۔۔۔ وہ وہیں بوڑھے برگد کے پیڑ کے پاس ہوگا جہاں وہ روز شیرو کو چرانے لے جاتا ہے۔۔۔“
خان صاحب بڑے بیٹے کو رکنے کا اشارہ کرکے خود چل پڑے۔۔۔
پیڑ کے نیچے اسماعیل شیرو کے ساتھ بیٹھا تھا۔۔۔ اپنے ابو کو دیکھتے ہی اس نے رسی پر پکڑ مضبوط کرلی۔۔۔ خان صاحب نے اس کے کاندھے پر محبت سے ہاتھ رکھتے ہوئے کہا۔۔۔
”بیٹا !!!! اپنی پسندیدہ چیز اللہ کے راستے میں قربان کرنا ہی اصل قربانی ہے۔“
اسماعیل نے بنا کچھ جواب دیئے خالی خالی نظروں سے اپنے ابو کو دیکھا اور رسی پر اس کی پکڑ ڈھیلی پڑ گئی۔۔۔
✍️✍️✍️
1 Comments
💐💐💐👌👌
ReplyDelete