امریکی پرچم
💯 لفظی کہانی
✒️ ریحان کوثر
شاہین ہر شام اپنی بیکری یا فیرومل چوک پر کھڑا ہو کر ایران فلسطین کے حالات پر گرجتا تھا۔ اسرائیل اور امریکہ کے تعلقات پر اس کی زبان آگ برساتی۔
سوشل میڈیا پر وہ حق کا سپاہی کہلاتا۔
مگر! اسی شہر کی تنگ گلی میں ایک ریٹائرڈ ٹیچر پر ظلم ہوا تو وہ خاموش رہا۔ بلکہ ظالم کے شانہ بشانہ کھڑا نظر آیا۔
کسی نے پوچھا تو زہریلی مسکراہٹ لیے بولا،
“یہ مقامی معاملہ ہے، مصلحت ضروری ہے۔ وہ میری کافی ضرورتیں پوری کرتا ہے۔“
پوچھنے والے کو اچانک شاہین کے گلے کا حاجی رومال امریکی پرچم نظر آنے لگا۔
.jpg)
0 Comments