Ticker

6/recent/ticker-posts

مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادمی کی جانب سے 2023 اور 2024 میں شائع ہونے والی 42 کتابوں کے لئے انعامات اور کتابوں کی اشاعت کے لیے مالی امداد کا اعلان

مہاراشٹر اسٹیٹ اُردو ساہتیہ اکادمی کی جانب سے کتابوں کی اشاعت کے لیے مالی امداد کا اعلان
ممبئی (پریس ریلیز): مہاراشٹر اسٹیٹ اُردو ساہتیہ اکادمی نے اُردو زبان و ادب کی مختلف اصناف میں تخلیقی خدمات انجام دینے والے قلم کاروں کی حوصلہ افزائی کے پیشِ نظر ان کی کتابوں کی اشاعت کے لیے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔ اکادمی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق کیلنڈر سال ۲۰۲۳ء اور ۲۰۲۴ء کے دوران اکادمی کو موصول ہونے والے مسودات کی ماہرین ادب کے ذریعے جانچ و پڑتال کے بعد مختلف ادبی زمروں میں متعدد مسودات کو مالی اعانت کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
اکادمی کے مطابق اس اسکیم کا بنیادی مقصد اُردو زبان و ادب کے فروغ کے ساتھ ساتھ معیاری تخلیقات کی اشاعت کو ممکن بنانا اور نئے و باصلاحیت قلم کاروں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ اس سلسلے میں منتخب کیے گئے مسودات کو اکادمی کے قواعد و ضوابط کے مطابق جزوی مالی اعانت فراہم کی گئی تاکہ یہ علمی و ادبی سرمایہ کتابی شکل میں قارئین تک پہنچ سکے۔
اکادمی کے کارگزار صدر حسین اختر نے امید ظاہر کی ہے کہ اس طرح کی اسکیموں کے ذریعے اُردو زبان و ادب کے تخلیقی سرمائے میں اضافہ ہوگا اور اہلِ قلم کو اپنی تحقیقی و ادبی کاوشوں کو منظر عام پر لانے کے بہتر مواقع میسر آئیں گے۔ اکادمی نے تمام منتخب مصنفین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے یقین دلایا ہے کہ اُردو زبان و ادب کے فروغ کے لیے اس طرح کی سرگرمیاں آئندہ بھی جاری رکھی جائیں گی۔
2023 میں جن مسودوں کو مالی اعانت دی گئی ان کی تفصیل:
تحقیق اورتنقید 
  • تفہیم کے دائرے میں(فردوس انجم)
  • اردو شاعری میں اخلاقی عناصر(ڈاکٹر تحسین کوثر)
  • زیر نظر(ڈاکٹر محمد اسد اللہ)
  • بر محل اشعار کے تناظر میں سرقہ اور توارد(خلیق الزماں نصرت)
ادب اطفال:
  • صبح نکلتا وہ سورج(علیم طاہر)
  • گلستاں(انصاری محمد جاوید)
  • مرچ شہزادی (انصاری مختار احمد)
  • تاروں بھرا آسمان(شاہ تاج خان)
  • افسانچہ اطفال(سراج فاروقی)
مضامین ترجمہ:
  • وہ پھلوں کی ملکہ (ڈاکٹر سنمتر نوگھڑے)
  • ضیائے قلم(ضیاالرحمان قریشی)
  • مضامین محمدی (میر ذاکر علی)
سوانح ،سفرنامہ،سائنس:
  • فکشن پر گفتگو(طاہر انجم صدیقی)
  • شعری کتابیات مالیگاوں(ڈاکٹر آصف فیضی)
  • گلہائے ادب اپنے رنگ و بو میں(ڈاکٹر عبد العزیز عرفان)
  • نقش تحریر(وجاہت عبدالستار)،بت کہی (اشتیاق سعید)
شاعری: 
  • رنگ الفت(منظور فیض سبحانی)
  • یادرفتگاں (سید ہاشمی علی)
  • بساط سخن(عرفان قنوجی)
  • فسون شب (قدرت ناظم)
  • بچوں کا دل کھولاپوری(عبدالرزاق)
  • نیرنگ نظر (راعنا حیدری)
  • دانائے سخن(عبدالرحمان سراج)
طنز و مزاح:
  • پڑھتے پڑھتے مسکرانا(شکیل اعجاز)

2024 میں جن مسودوں کو مالی اعانت دی گئی ان کی تفصیل:
تحقیق اورتنقید :
  • نورالحسنین کی ڈراما نگاری کا تحقیقی و تنقیدی جائزہ(شیخ اظہر بشیر)
  • حسین الحق ناولوں کے آئینہ میں(رضوانہ رہبر)
ادب اطفال:
  • آسیب کی گرفت میں(شعیب محمدمحسن)
  • معاشرتی کہانیاں (تبسم نازنین)
مضامین ترجمہ:
  • کاوشیں (ڈاکٹر شیخ عمران)
  • عالمی لوک کہانیاں (عرفان عالم منشی)
  • سعادت حسن منٹو کی کہانیوںمیں سماجی شعور (ملک اکبر)
سوانح ،سفرنامہ،سائنس:
  • پراگندہ کیمیات(ڈاکٹر رفیع الدین ناصر)
  • انڈا سیل سے بیوی کے نام خطوط(ڈاکٹر شیخ عبدالواحد)
شاعری:
  • معراج رباعی(ابو سامہ ہارون رشید)
  • مہکتے لفظ (اظہر عاطف)
  • مدحت کے پھول (انیس عبدالرحمان پٹیل)
  • سخن کی خوشبو(حکم چند کوٹھاری)
  • گلہائے سخن (وجاہت حسین خان)
  • تنشق (شیخ مشتاق)
طنز و مزاح:
  • آدھی دنیا کا مکمل آدمی(اظہر فاضل)
افسانہ،ناول:
  • ستم ہائے روزگار(سہیم الدین صدیقی)
  • سن سکو گے(شاہ نواز اختر انصاری)
  • رات (رضوان نقی)

مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادمی کی جانب سے  2023 اور 2024 میں شائع ہونے والی 42 کتابوں کے لئے انعامات کا اعلان
ممبئی: مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادمی، محکمہ اقلیتی ترقیات، حکومتِ مہاراشٹر نے سال 2023 اور 2024 میں شائع ہونے والی اردو کتابوں پر یکساں انعامات کا اعلان کر دیا ہے۔ اکادمی اردو زبان و ادب کے فروغ کے لیے مسلسل سرگرم ہے اور ہر سال مختلف ادبی اصناف میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے مصنفین، شعرا، محققین اور مترجمین کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔اکادمی کی اہم اسکیم ’اردو کتابوں پر یکساں انعامات‘ کے تحت کیلنڈر سال (جنوری تا دسمبر) کے دوران شائع ہونے والی کتابوں سے درخواستیں طلب کی جاتی ہیں۔
حکومتِ مہاراشٹر کے جاری کردہ حکم نامہ کے مطابق موصولہ کتابوں کو ادبی اصناف کے لحاظ سے سات زمروں میں تقسیم کیا جاتا ہے اور ہر زمرے میں تین بہترین کتابوں کا انتخاب کر کے انہیں یکساں انعام سے سرفراز کیا جاتا ہے۔ سال 2023 اور 2024 کے لیے ماہرین پر مشتمل ججز کمیٹی نے کتابوں کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد اپنی سفارشات حکومت کو پیش کیں، جس کی منظوری کے بعد انعام یافتگان کا اعلان کیا گیا۔

سال 2023 کے لیے
 ادبِ اطفال کے زمرے میں
  •  ’دانش مند طبیب‘ (یحییٰ جمیل، امراوتی)
  • ’ہم جب ایک ہو جائیں‘ (سلیم خان، جلگاؤں) 
  • ’مہکتے پھول‘ (شکیل احمد تہذیبی، مالیگاؤں)
افسانہ، ناول اور ڈرامہ 
  • ’آفتاب مکیش‘ (آفتاب حسنین، ممبئی)
  • ’کوزے‘ (غنی غازی، بلڈانہ) 
  • ’شاطر شکارن‘ (اظہر بخش اظہر، ناگپور)
شاعری 
  • ’آگ سے بچھڑا دھواں‘ (شکیل اعظمی، ممبئی)
  •  ’پنجم سے گار‘ (عطا الرحمان طارق، ممبئی) 
  •  ’حرف گم شدہ‘ (عمر فاروق عبداللطیف، مالیگاؤں)
سوانح اور سائنس 
  •  ’مسلم مجاہدین آزادی کی قربانیوں کی یاددہانی‘ (ڈاکٹر جی ایم پٹیل، پونے)
  • ’ادب دریچہ‘ (میمونہ علی چوگلے) 
  • ’کرونا عہد اور معاشرتی و سائنسی تغیرات‘ (نسیم سعید، کامٹی) 
تحقیق و تنقید اور تاریخ 
  • ’خواتین کی مکتوب نگاری‘ (ڈاکٹر انجم ناہید، واشم)
  • ’یادگار تاریخی سفر‘ (تسلیمہ بانو، کامٹی) 
  • ’امام احمد رضا کی نعتیہ شاعری‘ (محمد عرفان، ممبئی) 
طنز و مزاح 
  •  ’اچھن میاں کے کارنامے‘ (بابو رحمت اللہ، اچل پور)
  • ’ہنسی کا انجیکشن‘ (محشر فیض آبادی، ممبئی) 
  • ’کاغذی ہے پیرہن‘ (سراج شولاپوری، شولاپور) 
 ترجمہ، مضامین اور تدریس 
  • ’خوش خوش بچے اونچے درجے‘ (محمد صفی انوری، بیڑ)
  • ’آزادی کا امرت مہوتسو اور اردو‘ (اسماعیل وفا، مالیگاؤں) 
  • ’بصیرت نقد‘ (فردوس فاطمہ رمضانی) 

سال 2024 کے لیے 
ادبِ اطفال میں
  •  ’بچے تارے ہمارے‘ (فریدہ نثار احمد انصاری، مالیگاؤں)
  • ’چھاؤں دھوپ‘ (محمد شاہد اجمل، کامٹی) 
  • ’سمن زار‘ (ریاض انور، بلڈانہ)
 افسانہ، ناول اور ڈرامہ 
  • ’ننگا شاہ‘ (شاداب رشید، ممبئی)
  • ’آئینہ‘ (ہارون رشید باغبان، شولاپور) 
  • ’باتوں باتوں میں ریڈیائی ڈرامے‘ (ڈاکٹر ہاجرہ بانو)
شاعری 
  • ’دشت جنوں‘ (ڈاکٹر فداالمصطفیٰ، ناگپور)
  • ’چراغ عقیدت‘ (شاذ رمزی، ممبئی) 
  • ’بیچ سمندر ساحل‘ (محسن ساحل، ممبئی)
 سوانح، سائنس و تکنیک 
  • ’ظ ایک شخص تھا‘ (ندیم صدیقی، ممبرا)
  • ’سیف ڈرائیونگ‘ (محمد اختر خان) 
  • ’کامٹی اسٹار‘ (ڈاکٹر محمد نسیم اختر، کامٹی)
تحقیق و تنقید اور تاریخ 
  • ’اردو تہذیب میں ہندوستانی مشترکہ تہذیب کے نقوش‘ (ڈاکٹر کرن دھوڑ، ناگپور)
  • ’یہ شہر حسین اپنا‘ (رفیق احمد خیال اثر، مالیگاؤں) 
  • ’تفہیم افسانہ‘ (ڈاکٹر سراج انور، امراوتی)
  • طنز و مزاح میں ’تبسم ہی تبسم‘ (ظہیر قدسی، مالیگاؤں)
  • ’خواہ مخواہ‘ (ملا بدیع الزماں، ممبئی) 
  • ’گل افشانیاں‘ (ڈاکٹر مبین نذیر، مالیگاؤں) 
ترجمہ، مضامین اور تدریس 
  • ’جنون شوق‘ (ڈاکٹر محمد مصطفیٰ خان)
  • ’مہاراج کا آئینہ‘ (خان محمد حسنین عاقب، پوسد) 
  • ’ریگ ایام‘ (عثمان غنی اسکس، مالیگاؤں)

Post a Comment

0 Comments