Ticker

6/recent/ticker-posts

این سی وی ٹی آئی ٹی آئی امتحان 2025 کا اعلان – ربانی آئی ٹی آئی کامٹی کے طلبہ کی شاندار کارکردگی

کامٹی، 4 ستمبر 2025۔ نیشنل کونسل فار ووکیشنل ٹریننگ (NCVT) نے آج آئی ٹی آئی امتحان 2025 کے تمام سیمیسٹرز کے نتائج کا اعلان کیا۔ نتائج میں ربانی آئی ٹی آئی کامٹی کے الیکٹریشن اور فٹر ٹریڈ کے اوّل و دوم سال کے طلبہ نے نمایاں اور شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔
دوم سال میں محمد ایان شیخ نے 98.83 فیصد نمبرات حاصل کر کے ادارے کا نام روشن کیا۔ اسی طرح اوّل سال کے ہرش سٹل وار نے 98.50 فیصد نمبرات کے ساتھ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
دیگر کامیاب طلبہ میں محمد مشاق نے 97.50 فیصد، محمد شعیب انصاری نے 92.33 فیصد، محمد زید نے 90.50 فیصد، اقدس رضوان نے 90.50 فیصد، علیان شیخ نے 90.33 فیصد اور محمد شیذان نے 89.33 فیصد نمبرات حاصل کیے۔
اس کامیابی پر ربانی آئی ٹی آئی کامٹی کے پرنسپل ریحان کوثر نے تمام طلبہ کو دلی مبارکباد پیش کی اور ان کے روشن مستقبل کی دعا کی۔

Post a Comment

0 Comments