(شاہ عالم) ارباب قلم کمرہٹی کے پرچم تلے پچھلے دنوں 14نومبر 2023 یوم اطفال کی مناسبت سے بعد نماز مغرب بمقام' کاشانہ اردو' کمرہٹی' کولکاتا ، تزک و احتشام کے ساتھ معروف شاعر جناب ممتاز انور کی دو کتابوں 'ذرا سی بات'(مجموعہ غزلیات) اور 'مور کے پنکھ'( بچوں کے لئے نظمیں) کی رسم اجرا بالترتیب جناب حلیم صابر اور جناب محسن باعشن حسرت کے مبارک ہاتھوں سے ادا ہوئی۔ تقریب کی صدارت جناب حشمت کمال پاشا نے کی جبکہ نقابت کے فرائض جناب شین انور نے احسن طریقے سے انجام دئیے۔
تقریب کا آغاز نور عالم فردوسی کی تلاوت قرآن پاک و نعت سرور کونین سے ہوا۔توقیر انور نے نعتیہ اور فلسطین سے متعلق کلام پیش کیا۔
ادب اطفال کے مجموعہ' مور کے پنکھ' کا ادبی محاسبہ جناب احمد کمال حشمی نے کیا۔ انھوں نے کتاب' صاحب کتاب اور بچوں کے ادب کے حوالے سے ممتاز انور کی شاعری کی سراہنا کی اور زبان و بیان سے لے کر موضوع کے انتخاب تک کی داد دی اور بچوں کے لئے اسے مناسب پیشکش قرار دیا۔
مجموعہ غزلیات 'ذرا سی بات' پر ڈاکٹر افضال عاقل نے صنف غزل کے حوالے سے ڈھیر ساری قابل توجہ باتیں رکھیں اور کتاب کے چنندہ اشعار کے ذریعہ صاحب مجموعہ کی شعری خصوصیات کو اجاگر کیا۔
جناب محسن با عشن حسرت اور حلیم صابر نے ممتاز انور کی ادبی کاوشوں پر مسرت کا اظہار کیا۔جناب شفیق الدین شایاں نے صاحب کتاب کو مختلف اصناف میں سولہ کتابوں کے خالق ہونے پر مبارکباد دی اور یوم اطفال' کے موقعے سے ادب اطفال پر' مشاعرہ' کے انعقاد کو منفرد اور یادگار بتایا ساتھ ہی زور دیا کہ ادب اطفال کے فروغ کے لئے اکاڈمی اور دیگر ادبی اداروں کو بھی ادب اطفال پر' مشاعرے' منعقد کرنے کی جانب توجہ دینی چاہئے۔
جناب عیسیٰ رشک نے دونوں کتابوں پر تاریخی قطعات سنائے۔
دیگر مقررین میں جناب فیروز اختر' جناب رئیس اعظم حیدری اور جناب حیات احمد خلش نے اپنی گفتگو سے ادب کے مختلف گوشے روشن کئے۔
بعد ازاں ادب اطفال پر شاندار مشاعرہ انعقاد پذیر ہوا۔جس سے محفل میں موجود علمی و ادبی لوگوں نے بہت حظ اٹھایا۔ ادب اطفال کے اس مشاعرے میں مندرجہ ذیل شعرا نے بچوں سے متعلق اپنی تخلیقات پیش کیں۔
حلیم صابر(سائینس'وطن)' عیسیٰ رشک( حمد)' محسن باعشن حسرت(سورج)'حیات احمد خلش(بچپن کی یادیں)'فیروز اختر(چین کی دیوار' تاج محل)' احمد کمال حشمی( قطعات و پیارا بھائی)' رئیس اعظم حیدری( بچوں کا روزہ'ننھا نمازی)' جمیل حیدر شاد( شعر)' ممتاز انور( بول جمورے بول)' شفیق الدین شایاں( ماں کی لوری)' شرر راستی(شعر) اور نجیب پاشا افسانچہ(پرچھائیں)۔
صدر تقریب ہٰذا جناب حشمت کمال پاشا نے جناب ممتاز انور کی شاعری پر سیر حاصل گفتگو کی اور منعقدہ محفل کو ناقابل فراموش قرار دیتے ہوئے بچوں کے لئے اپنی نظم(اکڑ بکڑ) پیش کی۔
جناب ممتاز انور کے اظہار تشکر کے ساتھ رات نو بجے تقریب مکمل ہوئی۔اس ادبی تقریب میں بالخصوص محبوب انور' امجد علی' انور سراج' مرشد علی' روشن علی' شاہ نواز عالم' گلریز انور' انعام الحق' ایضان احمد'اختر علی' شعیب انور' فیروز حسین' سیف علی' دانش علی' محمد عارفین اور ذیشان رضا اپنی حاضری سے بزم کو کامیاب بنانے کا حصہ تھے۔تقریب کی قیادت ماسٹر سراج الدین نے کی۔

0 Comments