Ticker

6/recent/ticker-posts

ریحان کوثر کی کتاب ’تنقیدی جہتیں‘ کی تقریبِ اجراء

ریحان کوثر کی کتاب ’تنقیدی جہتیں‘ کی تقریبِ اجراء

کامٹی، بتاریخ 13 ستمبر 2023 بروز بدھ ربانی سیمینار روم، ربانی آئی ٹی آئی املی باغ کامٹی میں مدیر ماہنامہ الفاظ ہند، فکشن رائٹر و تنقید نگار ریحان کوثر کے تنقیدی مضامین اور تبصروں کا مجموعہ ’تنقیدی جہتیں‘ کی رسمِ اجراء بدست صدرِ جلسہ ڈاکٹر محمد رفیق اے ایس ( صدر کامٹی اُردو رائٹرس فورم و رکن بال بھارتی ماحولیاتی کمیٹی پونے) ادا کی گئی۔ الفاظ پبلی کیشن و ودربھ ہندی اردو پریس کے زیرِ اہتمام ریحان کوثر کی یہ کتاب مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادمی ممبئی کے مالی اعانت سے شائع کی گئی ہے۔ اس تقریب اجراء میں ڈاکٹر محمد نسیم اختر (ادیب و سابق پرنسپل، ایم ایم ربانی ہائی اسکول و جونیئر کالج، کامٹی)، ڈاکٹر نقیب اختر (صدر مدرس، نگر پریشد عبد الستار فاروقی اردو پرائمری اسکول، کامٹی)، وقار احمد انصاری ( معلم و نگراں، انجمن ضیاءِ الاسلام پبلک لائبریری، کامٹی)، نوجوان ادیب و صحافی زبیر احمد امروہوی اور تفضل جمال بطور مہمانان خصوصی شامل تھے۔ اس تقریب میں توفیق احمد نے نظامت کے فرائض بحسن و خوبی انجام دیے۔ پروگرام کی کامیابی کے لیے محمد اسلم تنویر، سگت گھوڑیسور، محمد تنویر اور محمد شفیق نے انتھک کوششیں کیں۔

ریحان کوثر کی کتاب ’تنقیدی جہتیں‘ کی تقریبِ اجراء

Post a Comment

0 Comments