Ticker

6/recent/ticker-posts

نعتِ پاک ✍️ ریاض انور بُلڈانوی

نعتِ پاک
✍️ ریاض انور بلڈانوی
گل پرستار سبھی ، آپ کی زیبائی کے
تذکرے عام ہیں سرکار کی رعنائی کے
دو جہانوں میں بزرگی کا شرف بھی پایا
رب نے بخشے بھی ہیں منصب سبھی اونچائی کے
آپ ہیں واقفِ اسرار رسولِ اکرم
آپ ماہر بھی ہیں ہر علم کی گہرائی کے
آپ نبّاضِ جہاں اور یہ دونوں عالم 
معتقد آپ کے اعجازِ مسیحائی کے
آپ کی ذات ہے اوصاف کا ساگر سرور
معدنِ خیر بھی ، پیکر بھی ہیں سچائی کے
آپ کی شانِ جلالت کا بیاں نا ممکن
آرزو مند شہنشاہ جبیں سائی کے
آپ کے ایک اشارے پہ ہوا ہے مہ شق
خوب جلوے ہیں محمدﷺ کی توانائی کے
ذاتِ سرکار ، جہاں بھر میں ہے یکتا انور
لوگ دیوانے ہیں اس لالہٕ صحرائی کے
🌼

Post a Comment

0 Comments