حمد
✍️ ریاض انور بلڈانوی
ہوں قلم جہان بھر کے ، بنیں بحر روشنائی
تو رقم نہ ہو سکے گی، تری شان کبریائی
تری ذات لم یزل ہے، تو جہاں کا ماحصل ہے
ترے واسطے ثنا ہے، تجھے زیب ہے بڑائی
تو محی، جلیل، حاکم، تری بادشاہی دائم
ترے در پہ کر رہا ہے یہ جہاں جبین سائی
تو عظیم تر احد بھی، تو غنی بھی ہے صمد بھی
میں ہوں مشتِ خاک داتا، مرا بخت ہے گدائی
تجھے ہر نفس پکارے، ترا ذکر ہر اذاں میں
ترے نام کی صدائیں، دیں فضاوں میں سنائی
تو قدیر منفرد ہے، تو حکیم بھی انوکھا
وہ ہے شاہکارِ اعلیٰ، تو نے جو بھی شے بنائی
یہ دعا کرے ہے انور اے خدا بروز محشر
ملے خلد میں جگہ بس ، نہ ہو اس کی جگ ہنسائی
ہوں قلم جہان بھر کے ، بنیں بحر روشنائی
تو رقم نہ ہو سکے گی، تری شان کبریائی
تری ذات لم یزل ہے، تو جہاں کا ماحصل ہے
ترے واسطے ثنا ہے، تجھے زیب ہے بڑائی
تو محی، جلیل، حاکم، تری بادشاہی دائم
ترے در پہ کر رہا ہے یہ جہاں جبین سائی
تو عظیم تر احد بھی، تو غنی بھی ہے صمد بھی
میں ہوں مشتِ خاک داتا، مرا بخت ہے گدائی
تجھے ہر نفس پکارے، ترا ذکر ہر اذاں میں
ترے نام کی صدائیں، دیں فضاوں میں سنائی
تو قدیر منفرد ہے، تو حکیم بھی انوکھا
وہ ہے شاہکارِ اعلیٰ، تو نے جو بھی شے بنائی
یہ دعا کرے ہے انور اے خدا بروز محشر
ملے خلد میں جگہ بس ، نہ ہو اس کی جگ ہنسائی
🌼
0 Comments