Ticker

6/recent/ticker-posts

ریاکاری (افسانچہ ) ✒️ سید محمد نعمت اللہ

2️⃣
ریاکاری
افسانہ نِگار ✒️ سید محمد نعمت اللہ
ایونٹ 53 🕋 عید الاضحی اسپیشل
کل ہند افسانہ نِگار فورم
کی پیشکش
افسانچہ نمبر 2

”سوچ رہا ہوں کلو میاں کا بکرا خرید لوں، پچاس ہزار قیمت لگائی ہے اس نے۔“ شوہر نے رعونت سے بتایا۔
”اتنا خرچ کر نے کی کیا ضرورت ہے؟ بیس ہزار کا بکرا بھی فربہ مل جاتا ہے۔“
”تم نہیں سمجھو گی۔ تم سے بات کرنا ہی بیکار ہے۔“ شوہر نے چڑ کر جواب دیا۔
”عید الاضحٰی کے لئے خوب خرچ کرتے ہیں، مگر رمضان میں زکوۃ نکالنے پر چاندی آتی ہے۔“
”بیوقوف عورت! قربانی کا بکرا سب لوگ دیکھتے ہیں اور زکوٰۃ...؟“
”اور زکوٰۃ کو صرف اللہ دیکھتا ہے... “ بیوی نے شرعی حکم یاد دلایا۔
✍️✍️✍️

Post a Comment

0 Comments