سوالیہ نشان
✍️فرحانہ نازنین
معرفت.. افسر امام
موبائل انڈ وذن، بیگو سرائے، ٨٥١١٠١، بہار انڈیا
وہ پی. جی... کا طالب علم تھا۔ لاسٹ سمسٹر کے بعد اپنے گھر سکندر آباد چلا گیا تھا۔ پورے سات مہینے کے بعد آج ہی صبح دہلی لوٹا تھا۔ اپنے ہاسٹل پہنچ کر کچھ دوستوں سے گفتگو کرنے کے بعد جامعہ کے لیے نکل پڑا۔ اسٹوڈنٹ لابی اور لائبریری میں سناٹا اور تخریب کاری کے آثار ابھی بھی نمایاں تھے۔ لکچرس ہال اور شاہراہ وروش خاموش اور ویران پڑے تھے۔۔۔ یہ وہی جامعہ تو تھا۔۔۔ جو چہار رنگ بلبلوں کی چہکار سے ہمہ وقت گونجتا رہتا تھا مگر آج.....!!!؟؟؟
دو بوند اشک اس کی آنکھوں سے نکلے اور جامعہ کے ساتھ ہی اس کے اپنے مستقبل پر بھی سوالیہ نشان بنا گئے..
٭٭٭
0 Comments