ڈراموں کا مجموعہ’عید مبارک‘
محمد اسرار
ریحان کوثر کی یہ کتاب نہ صرف کامٹی کے ادبی خزانے میں ایک خوشگوار اضافہ ہے بلکہ یہ ہمارے کل ڈرامائی ادب میں بھی اپنی شناخت قائم کرلے گئی۔ کوئی بھی ادب پیش کش کے وسائلاور مواقع سے ہی پروان چڑھتا ہے۔ اردو ڈراموں کا مسئلہ درحقیقت اسٹیج کی کمیابی سے پیدا ہوا۔ باوجود اس کےہمارے ڈرامہ نگار حوصلہ مندی سے کام لے رہے ہیں۔ ریحان کوثر بھی اردو کے ایک حوصلہ مند ڈرامہ نگار ہیں۔ جو ایسے انحطاط آمادہ دور میں بھی اپنے ادبی فرائض بخوبی ادا کر رہے ہیں۔
اس کتاب میں جو ڈرامے شامل ہیں وہ کم بجٹ میں اور آسانی سے ایکٹ کیے جاسکتے ہیں۔ کچھ ڈراموں میں اخلاقی قدروں کے ختم یا روبہ زوال ہونے کی جانب اشارہ ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ریحان کوثر سماج اور معاشرے کا گہرائی سے تجزیہ کرتے ہیں۔ ان کی نظر بچوں کی نفسیات پر بھی ہے۔ میری جانب سے انھیں دلی مبارک باد۔ امید ہی نہیں بلکہ یقین ہے کہ یہ کتاب ادبی حلقوں میں خاطر خواہ پذیرائی حاصل کرے گی۔
_________________
ریحان کوثر کے ڈراموں کا مجموعہ "عید مبارک " دسمبر ٢٠١٧ء

٭٭٭
0 Comments