Ticker

6/recent/ticker-posts

نعت پاک ﷺ✒️از صادق الزماں کامٹوی

 نعت پاک ﷺ
میں مستحق تو نہیں ہوں لیکن وہ میرے حصّے کا جام آقا
نصیب فرما دے اب تو مجھ کو مدینے کی ایک شام آقا
ترے ہی در سے ملی ہے مجھ کو یہ زندگی کی متاع ِایماں
مری عقیدت کا ہے خلاصہ بس آپ ہی کا ہی نام آقا
تری گلی کی ہوا جو آئے، ملے سکوں ہے میرے دل کو
بغیر تیرے کہیں نہ پائے یہ روح میرا قیام آقا
گناہ گاروں کی لاج رکھنا، بروزِ محشر ہے کام تیرا
ہمارے عیبوں کو ڈھانپ لے گا تری شفاعت کا نام آقا
غمِ جہاں سے نجات پائے جو تیرے در کا بنے بھکاری
حیاتِ فانی میں بس یہی ہے مری خوشی کا مقام آقا
زماں نے تیری جو نعت لکھی، یہی ہے اس کی حیاتِ کل بھی
قبول کر لے مری تڑپ کو، مری ثنا کو، سلام آقا

✒️از صادق الزماں کامٹوی

Post a Comment

0 Comments