4️⃣
اگنی ویر
افسانہ نِگار ✒️ شجاع الدین شاہد
ایونٹ نمبر 55 🧏♀️🧏🏻 بھائی بہن
کُل ہِند افسانہ نگار فورم
کی پیشکش
افسانچہ نمبر 4
وہ بھی ملک کے کروڑوں بے روزگاروں کی بھیڑ میں شامل تھا حالانکہ وہ تعلیم یافتہ اور ذہین تھا۔ کئی مسابقتی امتحانات وہ پاس بھی کرچکا تھا مگر شومئی قسمت کہ کبھی انٹرویو میں فیل کردیا جاتا تو کوئی اسٹے آرڈر لےآتا اور کامیاب امیدواروں کی فہرست رد کر دی جاتی۔آج بھی وہ بطور، اگنی ویر، کے لئے دۓ گۓ جسمانی معائنے کے بعد گھر لوٹ رہا تھا اسے امید تھی کہ وہ کامیاب ہوجاۓ گا مگر کمانڈنگ آفیسر نے اس کی ذات اور قومیت کے تعلق سے استفسار کیا تو اس کے دل سے امید کی کرن بھی ذائل ہوگئی وہ ملک کی موجودہ صورتحال سے واقف تھا۔
کبھی کبھی اس کا ذہن خودکشی کی طرف بھی مائل ہو جاتا مگر بوڑھی ماں اور پیاری بہن کا چہرہ اس کے سامنے نمودار ہوجاتا پھر وہ اپنے اس ارادے سے باز آجاتا۔
گذشتہ چند دنوں سے وہ خاموش خاموش رہنے لگا بس اپنی ماں اور اپنی ہس مکھ بہن کے چہرے کو نہارتا۔
اس نے آج ارادہ کرلیا کہ وہ کب تک محرومیوں کی فصل کاٹتا رہیگا اگر وہ خودکشی کرلے تو ہوسکتا ہے موجودہ حکومت یا تنظیمیں اس کی ماں اور بہن کے لئے کچھ مالی امداد کا اعلان کر دے۔
اپنے کمرے میں جاکر اس نے رسی کا اک پھندا تیار کیا چھت سے لگے سیلنگ فین میں باندھ کر پھندا گلے میں ڈال دیا اب زندگی اور موت کے درمیان صرف چند لمحات کا فاصلہ رہ گیا اس نے سوچا'' ناامیدی کفر ،اورخودکشی حرام ہے۔رزاق تو اللہ کی ذات ہے ۔حالات اور مشکلات کی بھٹی میں تپ کے ہی زندگی کندن بن سکتی ہے----پھر اس نے اپنا ارادہ ترک کردیا اپنے گلے سے پھندا نکالنے کی کوشش کرنے لگا۔اسی اثناء میں اس کی بہن دروازے کو زور زور سے پیٹنے لگی---
بھیا --بھیا۔۔دروازہ کھولو۔۔دعاقبول ہوگئی۔۔۔تمہارا، اگنی ویر ،کے لئے انتخاب ہوگیا۔
--- ہڑ بڑاہٹ میں اس کے پیروں کے نیچے رکھا ہوا اسٹول کھسک گیا۔۔۔۔
✍️✍️✍️
1 Comments
بہت ہی بہترین عمدہ افسانچہ
ReplyDelete