رائیگاں
(افسانچہ)
✍️ سید اسماعیل گوہر
مجھے ایک نئی جگہ کا طویل سفر درکار تھا۔
میں نے تیاری شروع کردی۔ زندگی بھر محنت کرتا رہا۔ مال جمع کرنے کے لیے دن رات ایک کردیے۔
آخر کار سفر کا دن آ پہنچا۔ میں نے اپنا تمام سازوسامان اور نقدی بڑے بڑے سوٹ کیسوں میں بھر لیا اور وقت مقررہ پر بندرگاہ پہنچ گیا۔
لیکن جہاز کے داخلی دروازے پر آویزاں بورڈ میرا منہ چڑا رہا تھا۔
”لگیج آر ناٹ الاؤڈ“
🍁🍁🍁
1 Comments
بہت ہی خوب۔ جس سامان کی سفر میں اجازت ہے اسکی بھی ہمیں قبل از وقت تیار کر لینا ضروری ہے۔
ReplyDeleteعمدہ پیغام۔ پُراثر تخلیق۔ لفظ لفظ مناسب جگہ۔
سید اسمٰعیل گوہر صاحب کو بہت بہت مبارک باد۔
ابوذر، ممبئی