افسانہ نگار
ایونٹ نمبر 51
موضوع…
"فادرس ڈے"
Father's Day
رشتوں کا سفر
(افسانچہ)
✒️شمیم جہانگیری
"عرفان بیٹا! جب میرے ابو نے مجھے گائوں سے بڑے شہر میں تعلیم اور نوکری کے لئے بھیجا تھا تو انکی آنکھوں میں جوعجیب سی چمک اور خوشی کے آثارتھے وہ میں بیان نہیں کرسکتا۔ اور ویسی ہی خوشی کا احساس میرے دل نے اس وقت محسوس کیا تھا جب تم اپنی ملازمت کے لئے امریکہ جارہے تھے۔"
"ہاں ابو! آپ کی دعا سے امریکہ میں سب کچھ سیٹ ہوگیا ہے۔ اب آپ میرے ساتھ امریکہ چلئے وہیں رہئے۔"
"ارے بیٹا! ملازمت کے بعد بیٹے کے ساتھ اس کی بیوی رہتی ہے، باپ نہیں۔ اگر تم نے امریکہ میں کوئی لڑکی پسند کر رکھی ہے تو بتائو میں ابھی چل کر تمہاری شادی کرادوں گا۔"
"ابو آپ کو چھوڑکر جانے کو دل نہیں چاہ رہا ہے۔"
"ہاں بیٹا۔ دل چاہے نہ چاہے، چھوڑکر جانے کاوقت تو میرا ہے۔ ابھی نئی نئی تمہاری شادی ہوئی ہے تمہارے سامنے ساری زندگی پڑی ہے۔ جوانی کو جینا ہے بڑھاپے کو مرنا ہے۔ جائو اللہ حافظ۔"
"ابو میں آپ کی بہو عرشیہ کے ساتھ امریکہ سے ویڈیو کالنگ پر آپ سے مخاطب ہوں۔ لیجئے اپنے پوتے ارمان کو موبائل پر دیکھئے۔"
"ماشاءاللہ۔ تم دونوں کو چاند سا بیٹا مبارک ہو!"
"اچھا ابو آپ نے مجھے تعلیم وترقی کے لئے بڑے شہر میں بھیجا، ملازمت کے لئے امریکہ بھیجا۔ لیکن اب مجھے سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ میں آپ کے پوتے کو کہاں بھیجوں گا۔"
"اپنے بیٹے کو تم چاند پر بھیجنا۔"

0 Comments