آبِ حیات
(افسانچہ)
✍️عبداللطیف جوہر
سائنس کے استاد متوازن غذا کے بارے میں بتا رہے تھے۔
”بچو! گوشت انڈے اور دودھ میں پروٹین ہوتا ہے۔ چاول گیہوں سے نشاستہ اور گھی سے جسم کو چربی حاصل ہوتی ہے۔“
”سر پانی میں کیا ہوتا ہے؟“
ایک کمزور سی آواز آئی۔
”پانی میں تو ایسی کوئی چیز نہیں ہوتی مگر یہ زندہ رہنے کے لئے بہت ضروری ہے۔مگر تم ایسا کیوں پوچھ رہے ہو بیٹا؟“
”سر! ہم بہن بھائیوں کو امی اکثر پیٹ بھر پانی پلا کر سلا دیتی ہیں۔“
1 Comments
شکریہ جناب
ReplyDelete