Ticker

6/recent/ticker-posts

عجیب سوال (افسانچہ )✒️ صبا شاداب

 8️⃣
عجیب سوال
افسانہ نِگار ✒️ صبا شاداب
ایونٹ نمبر 49 مرحبا رمضان
کُل ہِند افسانہ نگار فورم
کی پیشکش
افسانچہ نمبر 8

"میرا روزہ ہے"
یہ کہہ کر ندا نے آفس کے ذریعے منعقد کیے گئے لنچ کے لیے منع کر دیا- ندا ایک سافٹ ویئر کمپنی میں ملازمت کرتی تھی جہاں اکثریت غیر مسلموں کی تھی۔ اسٹاف کے پرتجسس سوالات پر ندا نے انہیں رمضان کی اہمیت اور روزوں کی فضیلت سے آگاہ کیا۔ وہ سب احتراماً اپنی کھانے کی پلیٹیں لے کرندا سے دور جا بیٹھے۔ تھوڑی دیر میں جاوید اور دانش جو کہ پوری آفس میں گھوم پھر کر کھانا کھا رہے تھے اپنی کھانے کی پلیٹوں کے ساتھ اتفاقاً ندا کی ٹیبل کے پاس پہنچے اور حیرت سے اس سے پوچھا۔
"آج آفس کی اس شاندار پارٹی کے دن بھی تیرا روزہ ہے؟"
✍️✍️✍️

Post a Comment

2 Comments