ماں
شاہجہاں خان
ضلع پریشد ڈیجیٹل اردو مڈل اسکول ناند گاؤں پیٹھ
پنچایت سمیتی۔۔۔امراوتی
مری چاہت،مری جنت مری عظمت ہے ماں
راحت قلب و نظر ممتا کی مورت ہے ماں
کتنے نازوں سے میری ماں نے ہے پالا مجھ کو
اپنے ہاتھوں سے کھلایا ہے نوالا مجھ کو
آج جو کچھ ہوں میں بس تیری بدولت ہے ماں
جب کبھی شب کے اندھیرے سے میں گھبراتی ہوں
اس گھڑی ماں کے میں دامن سے لپٹ جاتی ہوں
اپنی اولاد کے حق میں بڑی ہمت ہے ماں
ماں کو مجھ سے میرے اللّٰہ جدا مت کرنا
ماں کا سایہ میرے سر پہ تو سلامت رکھنا
میری خوشیاں،مرا ارماں میری نعمت ہے ماں
شاہجہاں اپنے میں جب لوٹ کے گھر آتی ہوں
ماں دکھائی نہ دے مجھ کو تو تڑپ جاتی ہوں
چاند سے بڑھ کے حسیں تیری یہ صورت ہے ماں
٭٭٭
4 Comments
Nice job👏👏👏
ReplyDeleteNice job
ReplyDeleteNice
ReplyDeleteMashaallah
ReplyDelete