قیام انجمن ضیاءالاسلام پبلک لائبریری کے سوسال مکمل ہونے کے یادگار موقع پر انجمن ضیاءِ الاسلام پبلک لائبریری گجری بازار، کامٹی میں اعزازی شعری نشست کا انعقاد بروز جمعہ بتاریخ 15 اکتوبر 2021ء کو بعد نماز عشاء کیا گیا۔ یہ اعزازی شعری نشست کامٹی اُردو رائٹرس فورم اور انجمن ضیاءِ الاسلام پبلک لائبریری کے زیر اہتمام اور ڈاکٹر رشید الظفر صاحب (دہلی) کے زیر صدارت منعقد کی گئی جس میں کامٹی اور ناگپور کے شعرائے کرام نے شرکت کی۔
پروگرام کا آغاز مولانا احسان حیدر صاحب نے تلاوتِ کلامِِ ربانی سے کیا بعد ازاں عمران آصف صاحب نے بارگاہِ رسالت میں نعت پاک کا نذرانہ پیش کیا۔ تقریب میں ڈاکٹر ارشد جمال صاحب، ڈاکٹر محمد رفیق اے ایس صاحب(صدر کامٹی اُردو رائٹرس فورم)، شمشاد شاد صاحب اور نشاط اختر صاحب بطور مہمانانِ خصوصی موجود تھے۔ شعری نشست میں ظہیر عالم صاحب، سہیل عالم صاحب، اظہر حسین حیدری صاحب، خورشید عالم صاحب، شمشاد شاد صاحب، جمال احمد جمال صاحب اور آغا محمد باقر نقی جعفری صاحب نے اپنے کلام پیش کیے۔ کامٹی اُردو رائٹرس فورم کے سیکریٹری آغا محمد باقر نقی جعفری صاحب نے نظامت کے فرائض کو بحسن و خوبی انجام دیا۔ ریحان کوثر صاحب نے ہدیۂ تشکر ادا کیا۔ پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے وقار احمد انصاری، نشاط اختر، محمد آصف (بنٹی بھائی)، پرویز احمد یعقوبی، طارق اشہر صاحبان نے انتھک کوششیں کی۔
1 Comments
کامیاب پروگرام
ReplyDeleteمتعلقین کو دلی مبارکباد