Ticker

6/recent/ticker-posts

ایٹیکیٹس (افسانچہ) ✍️کوثر حیات

ایٹیکیٹس (افسانچہ)
✍️کوثر حیات
اورنگ آباد، دکن
khwaja.kauser@gmail.com
میں گھر والوں کی شدید مخالفت کے باوجود اپنے بیوی بچوں کو مشترکہ خاندان سے نکال کر علیحدہ گھر میں منتقل ہونے میں اس لیے کامیاب ہوپایا کہ میرے پاس یہ مضبوط دلیل تھی کہ سب کے ساتھ رہ کر بچے بگڑ رہے ہیں اور ان میں ایٹیکیٹکس نہیں آپارہے ہیں۔
آج تقریبا پندرہ سال کا عرصہ گذر چکا ہے اس بات کو۔
میں اپنے علیٰحدہ گھر میں کرسی پر بیٹھا ٹکٹکی باندھے کبھی دروازے کو تو کبھی کھڑکی کو دیکھتا ہوں۔ داخلی دروازہ میری کھڑکی سے ایک دم صاف نظر آتا ہے۔
ایک بیٹا دروازے سے داخل ہوتا ہے اور
”ہاٸے! ہاو آر یو پاپا“ کہتے ہوٸے اپنے کمرے کا رخ کرلیتا ہے۔ بیٹی بھی باہر جاتے ہوٸے ”لو یو پاپا“ ضرور کہتی ہے۔
اور میں خالی الذہنی کی حالت میں اپنے خیالات کے تانے بانوں میں الجھ پڑتا ہوں۔ کیا بچوں کے انھی ایٹیکیٹس کے لیے میں اپنے والدین سے دور ہوا تھا۔۔۔۔۔۔؟

Post a Comment

6 Comments

  1. آسانیاں تقسیم نہ کی جائیں
    تو مشکلیں جمع ہو جاتی ہیں

    ReplyDelete
  2. اس مضمون پر امیتابھ بچن نے بھی 2017/2018 میں فکر جتایء تھی.... اس بات کو اس طرح بھی لیا جا سکتا ہے کہ جو ہمارے ملک کا ہندی بھاشی/باسی علاقے ہیں وہ ان خطوط پر آپہنچے ہیں کہ مشترکہ خاندان کی افادیت گوں نہ گوں ضروری ہے..... یہ ایک بہت ہی مربوط سیسٹم بزرگوں نے کی صدیوں کی محنت پر رائج کروایا تھا.....
    بلکہ اردو کی پیدائش کی تارہخ اور اسکا ارتقاء گر دیکھا جائے تو بہت آسانی سے ان نتائج پر پہنچا جا سکتا ہے....
    جس طرح سے آزادی کی تحریک چلی دوسرے پہلو پر جسے on other hand کہا جائےگا تعلیم کی بھی راہیں تحریک کے ساتھ شانہ بہ شانہ چلی....
    اس مثال سے کہنے کی کوشش کررہا ہوں کہ, اردو زبان کی تارہخ کے ساتھ ساتھ باقاعدہ سماجی اور خاندانی تانہ بانہ بھی بڑا مضبوط بنا گیا.....

    ReplyDelete
    Replies
    1. مشترکہ خاندانی نظام دین اسلام کا اک خوبصورت تحفہ ہے جسے ہمارے بزرگوں نے رائج کرنے کے لئے بہت محنت کی ہے اور اس میں زبانوں کا اور خاص کر اردو زبان کا اہم کردار رہا ہے ۔۔۔۔۔

      Delete