Ticker

6/recent/ticker-posts

دیش کا پرچم (افسانچہ )✒️ محمد نجیب پاشا

🔟
دیش کا پرچم
افسانہ نِگار ✒️ محمد نجیب پاشا
ایونٹ نمبر 27 🇮🇳 حُبّ الوطنی/دیش بھکتی
سیکنڈ راؤنڈ
افسانہ نگار
واٹس ایپ گروپ کی پیشکش
افسانچہ نمبر 10
دیش کا پرچم (افسانچہ )✒️ محمد نجیب پاشا

انسپکٹر فرقان جس کمپیلیکس میں رہتے تھے وہاں مختلف مزاہب کے ماننے والے بھی رہتے تھے۔آج کمانڈر رنجیت سنگھ کی لاش ترنگے میں لپٹی کمپلیکس کے کمپاؤنڈ میں رکھی ہوئی تھی۔سرلا کور اپنے بیٹے کی لاش سے لپٹ کر رو رہیں تھیں۔بڑے بڑے سرکاری افسر پھولوں سے خراج عقیدت پیش کرچکے تھے۔یہ سارا منظر انسپکٹر فرقان کی بارہ سالہ بیٹی زویا اپنی بالکنی میں کھڑی دیکھ رہی تھی۔رضوانہ جب نیچے کمپاؤنڈ سے اوپر اپنے کمرے میں آیٔ تو زویا نے پوچھا۔
امی۔۔۔امی۔۔۔نیچے کمپاؤنڈ میں رنجیت انکل کے اوپر ترنگا جھنڈا کیوں رکھا گیا ہے؟
بیٹا! وہ دیش کے سپاہی تھے نا۔دیش کے لیے لڑتے ہوئے شہید ہوچکے ہیں اس لیے ان کی عزت افزایٔ کے لئے ہماری سرکار کی طرف سے ملک کا جھنڈا دیا جاتا ہے۔
لیکن امی! ابو بھی تو دیش کے سپاہی تھے نا پھر ان کو دیش کا جھنڈا کیوں نہیں دیا گیا ؟۔؟۔
✍️✍️✍️

Post a Comment

1 Comments

  1. ماشاء اللہ ،بہت خوب ۔۔۔ نجیب پاشا صاحب کو مبارکباد۔۔

    ReplyDelete