Ticker

6/recent/ticker-posts

عقیدت کا راز (افسانچہ) ✒️ رونق جمال

1️⃣3️⃣
عقیدت کا راز
افسانہ نِگار ✒️ رونق جمال
ایونٹ نمبر 26 🧑‍🏫 ٹیچر/معلّم
افسانہ نگار
واٹس ایپ گروپ کی پیشکش
افسانچہ نمبر 13
عقیدت کا راز (افسانچہ) ✒️ رونق جمال

ارشد خان کلکٹر بننے کے بعد پہلی تعیناتی پرآفس پہنچے تو ان کا شاندار اسقبال کیا گیا۔ وہ کار سے اترے تو ان کے ہاتھ میں کاغذ میں لپٹی ایک فریم تھی۔ اسٹاف کے لوگوں نے ان کے ہاتھ سے اسے لینا چاہا تو انہوں نے اشارے سے منع کردیا۔
آفس میں داخل ہوتے ہی اس فریم کو کاغذ سے نکال کر اپنے بغل میں ایک اسٹول پر سجا کر رکھا اور ایک گلاب کا پھول عقیدت سے فریم کے سامنے رکھ دیا۔ فریم میں کوئی تصویر نہیں تھی صرف ایک نام اردو، انگریزی اور ہندی میں لکھا ہوا تھا۔
’’عرفان شیخ سر ‘‘
چپراسی روزانہ ارشد خان کوفریم کے سامنے گلاب کا پھول رکھتے اور عقیدت سے چند لمحے خاموش کھڑا دیکھتا تو اسے حیرت ہوتی۔ ایک روز اس نے ہمت کر کے پوچھ لیا۔
’’صاحب! اس فریم میں کوئی تصویر نہیں ہے۔ صرف نام ہے اور آپ باقاعدہ ہر روز اس پر گلاب کا پھول چڑھاتے ہیں اور کچھ دیر سر جھکائے کھڑے رہتے ہیں! ایسا کیوں کرتے ہیں آپ ؟‘‘
’’وہ ہمارے مذہب میں مورتی پوجا اور تصویر پوجا حرام ہے اس لئے میں اپنے استاد کے نام پر ہی گلاب نچھاور کرتا ہوں کیونکہ آج میں جو کچھ بھی ہوں عرفان شیخ سر کی وجہ سے ہوں!‘‘
✍️✍️✍️

Post a Comment

1 Comments

  1. عقیدت کے پھول 🤗🤗🤗
    اچھی لگی.....
    مگر کیا تھا کہ آخری پنچ لائن کسی اور ہی موڑ پر ہوتا... تو زیادہ ہی معنی خیز تاثر دیتا
    مبارک مرحبا مرحبا 👋

    ReplyDelete