Ticker

6/recent/ticker-posts

سلام غزہ تِرے جیالوں کو۔۔۔ ✍️محمد حفظ الرحمٰن


محمد حفظ الرحمٰن



نہتے، مردوں ، عورتوں
بوڑھوں اور کم سن بچوں پر
بم برسا کر
اپنے آپ کو سورما سمجھنے والے
اپنے ہی آنگن میں پڑوسیوں پر
ظلم و ستم کے پہاڑ توڑنے والے
اسرائیلی درندو!
غاصب اور ظالم’آقا‘ کے
چشم ابرو کے اشارے پر
ناچنے والے ستم گرو!
کیا بھول گئے،
تم نے خدا کے پیغمبروں کے ساتھ
کیا کیا تھا؟
بدسلوکی، بدعہدی کے نتیجے میں
خدائی غضب کے شکار ہوئے
معتوب و مقہورہوئے
ذلیل وخوار ہوئے
بے گھر، بے وطن ہوئے


متعصب یوروپی اقوام نے
ارضِ فلسطین میں
زبردستی انہیں بسایا
اور بڑی چالاکی سے
ان مکاروں سے
اپنا وطن محفوظ رکھا


یہ قوم احسان فراموش ہے
بدعہد ہے
تاریخ گواہ ہے کہ
یہ خدا کے احسان ناشناس رہے
بزرگوں اور بڑوں کے نافرمان رہے
اے خدائے جبّار وقہارّ!
یہ مغضوب اور معتوب قوم
کب تک
تیری زمین پر ظلم وستم
اور فسادوجارحیت کرتی رہے گی


کب تک
غزہ کے مظلوم اپنی جانیں دیتے رہیں گے
کب تک
ان کے عزم ویقین اور زندگی کے خوابوں کا
قتل ہوتا رہے گا
بہنیں اپنے بھائیوں کو
بھائی اپنی بہنوں کو
والدین اپنے معصوم بچوں اور جوانوں کو
لاشوں کے ڈھیرمیں تلاشاکریں گے
مظلوموں اور بیواؤں کی آہیں
کب تک
سیدھے تجھ تک پہنچیں گی۔


کب تک
ان انسانی درندوں اور انسانیت سے یکسر
عاری اسرائیلیوں
ان کے آقاؤں
ہم نواؤں ، ہمدردوں پر
تیری ڈھیل جاری رہے گی


اے بے نواؤں ، بیکسوں
اور مجبورں کے والی!
ستم زدوں اور غمزدوں کی آہیں
آسمان پر سننے والے!
ائے سمیع وبصیر،
ائے عادل و منتقم!
تیرا انصاف
کب اب ظالموں ، جابروں ، سفّا کوں کو
اپنے شکنجے میں کسے گا؟
اپنے آشیانوں کی بربادی
اپنی اولادوں کی جاں سِپاری
اپنی خواتین کی بیکسی وبے بسی دیکھنے والے
کم ترجنگی سامانوں کے باجود
عزم ویقین اور صبر وثبات کے
اسلحے کے ساتھ
مسلّح غنیم سے نبردآزمائی کرنے والے
ان جیالے اور بے جگر سپوتوں کو سلام!


شوہروں کو کھونے والی مظلوم عورتوں
اور
معصوم بچوں کو کھونے والی
ممتا کی ماری ماؤں کے
جذبۂ صبرواستقامت کو سلام!


سلام! ان جانبازوں پر
جوبے گوروکفن دفن ہوئے
سلام! ان جیالوں پر جواسرائیلی
نازیوں کی بربریت کے
سامنے سینہ سپر ہیں
رحمتیں
معصوم جانوں پر
بیواؤں پر
بیکسوں ، مجبوروں اور مظلوموں پر۔


(مطبوعہ، روزنامہ انقلاب ممبئی، ۲۴؍اگست۲۰۱۴ء)
٭٭٭

Post a Comment

1 Comments