Ticker

6/recent/ticker-posts

مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادمی کی جانب سے 2021 کی کتابوں پر انعام اور مسودوں کی اشاعت کے لیے مالی امداد کا اعلان

مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادمی کی جانب سے 2021 کی کتابوں پر انعام کا اعلان
ممبئی: مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادمی اردو زبان و ادب کے فروغ کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔ اردو ادیبوں ، شاعروں، مترجمین اور تنقید نگاروں کو ہر سال جنوری سے دسمبر ( کیلنڈر سال) کے دوران مطبوعہ کتابوں میں معیاری کتابوں کو یکساں انعام کے لیے منتخب کیا جاتا ہے۔ سال 2021 میں اکادمی دفتر میں موصول ہونے والی کتابوں کی ججز کمیٹی کے ذریعے جانچ کروائی گئی اور حکومت کی منظوری کے بعد حسب ذیل 21 کتابیں یکساں انعام کی حقدار قرار پائی ہیں۔

مہاراشٹر اسٹیٹ اُردو ساہتیہ اکادمی کی جانب سے مسودوں کی اشاعت کے لیے مالی امداد کا اعلان 
ممبئی: مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادمی اردو زبان وادب کے فروغ کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔ اردو کی مختلف اصناف پر لکھنے والے مصنفین اور شعراء کی حوصلہ افزائی ہو اور انہیں کتابوں کی اشاعت کے لیے مالی امداد فراہم کی جائے اس غرض سے اردو اکادمی کی جانب سے مسودوں کی اشاعت کے لیے جزوی مالی اعانت دی جاتی ہے۔ کیلنڈر سال 2021ء میں اکادمی دفتر میں موصول ہونے والے مسودوں کی ججز  کمیٹی کے ذریعے جانچ کروائی گئی اور حسب ذیل 35 مسودوں کو مالی اعانت کے لیے منتخب کیا گیا۔

Post a Comment

0 Comments