Ticker

6/recent/ticker-posts

قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نئی دہلی کی موبائل بک وین کامٹی میں

3 جنوری 2023ء بروز منگل، قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نئی دہلی کی جانب سے دہلی سے تشریف لائے موبائل بک وین کے انچارج جناب طاہر صدیقی صاحب کا اعزاز واکرام ربانی آئی ٹی آئی، املی باغ کامٹی میں کیا گیا۔ اس موقع پر ریحان کوثر صاحب (پرنسپل، ربانی آئی ٹی آئی، کامٹی۔ مدیر، ماہنامہ الفاظ ہند، کامٹی) ، محمد توحید الحق صاحب (سابق صدر مدرس، منسارام نگر پریشد اُردو اپر مڈل اسکول)، نقیب اختر صاحب (صدر مدرس، عبدالستار فاروقی نگر پریشد اُردو پرائمری اسکول، کامٹی) اور طارق افضال صاحب (صدر مدرس، ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر نگر پریشد اُردو پرائمری اسکول) بطور مہمانان خصوصی موجود تھے۔ پروگرام کے دوران محمد توحید الحق، نقیب اختر اور طاہر صدیقی صاحبان نے اظہارِ خیال پیش کیے اور آئی ٹی آئی کے طلباء کو مطالعے اور کتابوں کی افادیت اور اہمیت کے تعلق سے رہنمائی فرمائیں ساتھ ہی کونسل کی موبائل بک وین کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی گئی۔ پروگرام کے بعد طاہر صدیقی صاحب کے ہاتھوں کالج کے لان میں شجر کاری مہم کے تحت پودا لگوایا گیا۔ اسی روز ربانی آئی ٹی آئی کے تمام طلباء نے بک وین پر پہنچ کر اپنی موجودگی درج کروائی۔






قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نئی دہلی کی بک وین 2 جنوری کو کامٹی پہنچی اور بتاریخ 2، 3 اور 4 جنوری 2023ء بروز پیر، منگل اور بدھ کو قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نئی دہلی کی یہ بک وین روئی گنج میدان منسارام اسکول کے پاس لگوائی گئی۔ کامٹی اردو رائٹرس فورم، انجمن ضیاءِ الاسلام پبلک لائبریری، اشہر جعفری ساہتیہ اکادمی، ماہنامہ الفاظ ہند، آئیڈیل پبلی کیشن ہاؤس، الفاظ پبلی کیشن اینڈ ودربھ ہندی اردو پریس، افق ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن، ودربھ ایجوکیشن فورم، ودربھ جن کلیان میچ، بزم ادب، اُردو جہانِ ادب، بزمِ نیاز انجم، ایم ایم آر گروپ 87 وغیرہ ادبی و علمی تنظیموں سمیت شہر کامٹی کے تمام طلبہ، اساتذہ، ادب دوست شخصیات ، محبان اردو ، شعرا اور ادبا نے کونسل کے اس اقدام کا خیر مقدم کیا اور وین کا استقبال کیا ساتھ ہی ساتھ کثیر تعداد میں کتابیں خریدیں۔



Post a Comment

0 Comments