Ticker

6/recent/ticker-posts

ربانی آئی ٹی آئی کالج کامٹی کے تین اساتذہ کو اتر پردیش اردو اکادمی ایوارڈ

ودربھ مائنورٹی ملٹی پرپس رورل ڈیولپمنٹ ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیر انتظام کامٹی کا واحد اقلیتی تکنیکی ادارہ ربانی آئی ٹی آئی، کامٹی جہاں ذریعہء تعلیم مراٹھی اور ہندی ہے، اس ادارے سے تعلق رکھنے والے تین اساتذہ ریحان کوثر (سات دن کا غلام)، زبیر احمد امروہوی (دن بہ دن) اور تفضل جمال (حرف بہ حرف) کو کتابوں پر اتر پردیش اردو اکادمی ایوارڈ حاصل ہونے پر طلباء اور دیگر اساتذہ بالخصوص توفیق احمد اور محمد اسلم تنویر کے ذریعے تینوں انعام یافتگان کا اعزاز و استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر ربانی آئی ٹی آئی کے پرنسپل اور ماہنامہ الفاظ ہند کے مدیر ریحان کوثر نے اظہارِ خیال کیا کہ ”یہ نہایت مسرت اور فخر کا مقام ہے کہ آبادی اور رقبے کے اعتبار سے ودربھ کے اس چھوٹے سے شہر کامٹی کے دامن میں اس مرتبہ کل بارہ قلم کاروں کو تیرہ انعامات حاصل ہوئے۔ یہ تاریخ ساز کامیابی کامٹی اور اطراف میں اردو کے فروغ و ترویج میں اہم کردار ادا کرنے والی ہے۔“
اتر پردیش اردو اکادمی ایوارڈ 2019ء کے لیے ریحان کوثر (سات دن کا غلام)، ڈاکٹر محمد رفیق اے ایس (مٹی کی آلودگی)، آغا محمد باقر (اردو غزل کا مزاج اور رثائیت)، زبیر احمد امروہوی (دن بہ دن)، نسیم سعید (ریشمی رشتے)، تفضل جمال (حرف بہ حرف)، محمد ایوب (نقشِ تحریر)، محمد حفظ الرحمٰن (بکھرے ورق)، عمران آصف (چنچل بچے)، مقبول علی احمد وارثی (روشن قندیلیں) اور وسیم سعید (تحریر سعید) کو کتابوں پر انعامات حاصل ہوئے۔ اسی طرح اتر پردیش اردو اکادمی ایوارڈ 2021ء کے لیے، ڈاکٹر محمد نسیم اختر (استاد الاساتذہ) اور عمران آصف (باد بہار میں) کو کتابوں پر انعامات حاصل ہوئے۔





Post a Comment

0 Comments