Ticker

6/recent/ticker-posts

لنگڑی عبادت 💯 لفظی کہانی ✍️ریحان کوثر

لنگڑی عبادت
💯 لفظی کہانی
✍️ریحان کوثر
آج گھٹنوں میں درد تھا۔ ابھی عمر کی چوتھی دہائی کا آغاز ہی تھا مگر سرد موسم سے درد بڑھ گیا تھا۔
مسجد کی چوتھی صف میں کنارے خالی کرسی دیکھ کر من للچایا۔
مَیں کرسی پر بیٹھ گیا....
میرے دونوں ہاتھ کانوں تک پہنچنے ہی تھے کہ مجھے محسوس ہوا میرے پیچھے کسی نے دیوار کے سہارے کچھ رکھا۔  مُڑ کر دیکھا تو وہ شخص ایک پَیر پر لنگڑاتے ہوئے تیسری صَف میں شامل ہو گیا۔
مجھے محسوس ہوا میرے پیر سُن ہوگئے ....
 کرسی کا پلاسٹک پگھل رہا ہے .....
میری کرسی زمین میں دھنس رہی ہے.... 
اور مَیں کھائی میں....
✒️✒️✒️

Post a Comment

0 Comments