Ticker

6/recent/ticker-posts

تالاب (سو لفظی کہانی) ریحان کوثر

تالاب
ریحان کوثر
سو لفظی مختصر تعارف
آپ ماہنامہ الفاظ ہند کے مدیر اور ربانی آئی.ٹی.آئی کے پرنسپل اور ودربھ مائناریٹی ملٹی پرپز رورل ڈیولپمنٹ ایجوکیشنل سوسائٹی کے سیکریٹری ہیں۔ بال بھارتی اردو لسانی مشاورتی کمیٹی کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔ آپ کی کتاب ’سو لفظوں کی سو کہانیاں‘ ہندوستان کا اولین سو لفظی کہانیوں کا مجموعہ ہے۔ موبائل ڈاٹ کام، افسانوی مطالعات، جدید افسانوی مطالعات، سات دن کا غلام اور پھولوں کی زبان سمیت آپ کی کل پندرہ کتابیں شائع ہوچکی ہیں۔ جن میں ڈاٹ کام، آپ کو اتر پردیش سے ایک مرتبہ اور مہاراشٹر اردو اکادمی سے دو مرتبہ کتابوں پر ایوارڈ حاصل ہوا۔
پرویز انیس

تیراکی کے لیے پوری دنیا میں مشہور قبیلہ ’ازجال‘ کا بچہ بچہ ماہر تیراک تھا۔ لیکن! ان معصوم قبیلے والوں کا کوئی تالاب نہ تھا۔ وہ علاقے کے سرکاری تالاب میں مشق کیا کرتے تھے۔
قبیلے کا ایک نوجوان ’زونو‘ ہمیشہ تالاب کے لیے آواز اٹھاتا۔
اس کا خیال تھا ”بغیر تالاب تیراکی کی یہ روایت ختم ہو جائے گی۔“
زمیندار نے اسی قبیلے سے تعلق رکھنے والے اپنے چند درباریوں کو بھڑکا کر زونو کے پیچھے لگوا دیا۔
موقع دیکھ زمیندار نے تالاب میں مچھلیاں ڈلوا دی۔
اب قبیلہ ’ازجال‘ مچھلیاں پکڑنے کے لیے پوری دنیا میں مشہور ہے۔

Post a Comment

0 Comments