Ticker

6/recent/ticker-posts

ڈاکٹر رفیع الدین ناصر کے اعزاز میں جلسۂ استقبالیہ و شعری نشست کا انعقاد

شہر ناگپور میں 108 ویں انڈین سائنس کانگریس کے انعقاد کے موقع پر کامٹی تشریف لائے قومی اعزاز یافتہ مثالی معلم ڈاکٹر رفیع الدین ناصر صاحب (صدر شعبہ نباتات مولانا آزاد کالج آف آرٹس، کامرس اینڈ سائنس اورنگ آباد) کے اعزاز واکرام میں مورخہ 4 جنوری 2023ء بروز بدھ شب ساڑھے آٹھ بجے کامٹی اُردو رائٹرس فورم اور انجمن ضیاءِ الاسلام پبلک لائبریری کے زیر اہتمام انجمن ضیاءِ الاسلام پبلک لائبریری گجری بازار کامٹی میں جلسۂ استقبالیہ و شعری نشست کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کے آغاز میں حافظ مزمل اطہر صاحب نے تلاوت کلامِ ربانی اور عمران آصف صاحب نے نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پیش کیے۔ اس کے بعد پہلے سیشن میں فورم کے صدر ڈاکٹر محمد رفیق اے ایس صاحب نے ڈاکٹر رفیع الدین ناصر صاحب کے فن اور شخصیت پر تفصیلی گفتگو کی۔ اس بعد کامٹی اُردو رائٹرس فورم اور انجمن کی جانب سے صاحب اعزاز کی خدمت میں گلدستہ، شال اور میمنٹو پیش کیا گیا۔ بعد ازاں صاحب اعزاز نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر قومی کونسل برائے فروغ اُردو زبان نئی دہلی کی بک وین کے انچارج طاہر صدیقی صاحب اور جمال احمد جمال صاحب بطور مہمانان خصوصی موجود تھے۔
تقریب کے دوسرے سیشن میں جمال احمد جمال، خورشید عالم، سہیل عالم، محمد توحید الحق، آصفہ انجم اور آغا محمد باقر (نقی جعفری) صاحبان نے اپنے کلام سامعین کی خدمت میں پیش کیے۔ فورم کے سیکریٹری نقی جعفری صاحب نے دونوں سیشن کی نظامت کے فرائض بحسن و خوبی انجام دیے۔ اظہارِ تشکر فورم کے جوائن سیکریٹری ریحان کوثر صاحب نے پیش کیا۔ پروگرام کی کامیابی کے لیے وقار احمد انصاری، محمد توحید الحق، محمد آصف بنٹی اور پرویز احمد یعقوبی نے انتھک کوششیں کیں۔





Post a Comment

0 Comments