کامٹی (ناگپور): سرسید کی یوم پیدائش کے موقع پر سیٹھ کیسری مل پوروال کالج میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت کالج کے پرنسپل ڈاکٹر وی۔این چوہان نے کی۔ مقرر خصوصی شعبہ مراٹھی کے صدر ڈاکٹر مہیش جوگی تھے۔ اپنے خطاب میں انھوں نے کہا کہ سرسید احمد خان ایک عظیم ماہر تعلیم تھے ۔یہ ان کی دور اندیشی تھی کہ حالات کو سمجھتے ہوئے سرسید نے علی گڑھ میں کالج کی بنیاد ڈالی یہی کالج آگے چل کر دنیا کی مشہور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کہلایا۔ سرسید ایک سچے وطن پرست شخص تھے ۔ صدر جلسہ نے طلبا ء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرسید نے ساری زندگی زبان کی خدمت کرتے ہوئے گزاردی ۔ ہندوستانی زبانوں کو سیکھنا چاہیے اور اسے نئی تکنیک کے ساتھ جوڑکر فائدہ اٹھانے کی کوشش کی جانی چاہیے۔ شعبہ اردو کے صدر ڈاکٹر اظہر ابرار نے غرض وغایت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سرسید قوم کی خاطر کڑی مشقتیں برداشت کیں۔ ان کی کوششوں کا نتیجہ ہے کہ آج قوم کے نونہال تعلیم حاصل کررہے ہیں ۔ اس موقع پر بڑی تعدادمیں طلباء و طالبات نے شریک ہوکر تقریب کی کامیابی میں چار چاند لگائے۔
تقریب میں بطور خاص شعبہ انگریزی سے ڈاکٹر غزل ہاشمی او ر شبعہ اردو سے پروفیسر محمد اسرار کے ساتھ دیگر استاتذہ نے بھی شرکت کی ۔ بی ۔کام سال اول کی طالبہ امیمہ فردوس نے نہایت ہی خوب صورت انداز میں تقریب کی نظامت کی ۔ اسی جماعت کی طالبہ صنوبر آفرین نے تمام مقررین ،صدر جلسہ ،اساتذہ اور شریک طلباء و طالبات کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

0 Comments