ورثہ
(سو لفظوں کی کہانی)
✍️خان نویدالحق
ہمارے گھروں میں کبھی بھی رزق تنگ نہیں ہوا کیونکہ ہم بچپن ہی سے مل جل کر زندگی سے عشق کرتے آئے ہیں.
کل ہمارے خاندان کے سبھی افراد کھانا کھا کر بیٹھے تھے کہ اچانک میرا بیٹا مجھ سے گلے لگ کر کہنے لگا،
ابا مَیں آپ کو چھوڑ کر کبھی بھی کہیں بھی نہیں جاؤں گا.
مَیں نے پوچھا، کیوں بیٹے ایسا کیوں کہہ رہے ہو؟
میرا بیٹا بولا، کیونکہ آپ بھی دادا دادی کو چھوڑ کر کبھی نہیں رہے.
مجھے ایک دم ایسا محسوس ہوا کہ اچانک ہی ابا جان کا سارا ورثہ میرے نام ہو گیا ہو.

0 Comments