Ticker

6/recent/ticker-posts

سہاگ (افسانچہ) ✒️ رخسانہ نازنین

🔟
سہاگ
افسانہ نِگار ✒️ رخسانہ نازنین
ایونٹ نمبر 55 🧏‍♀️🧏🏻 بھائی بہن
کُل ہِند افسانہ نگار فورم
کی پیشکش
افسانچہ نمبر 10
"بھیا پلیز۔۔۔ کمل کو بچالو۔۔۔ میرے ظالم بھائی انہیں مارڈالیں گے ۔ انہیں پتہ چل گیا ہے کہ ہم نے مندر میں سات پھیرے لے لئے ہیں ۔ انہوں نے ہمیں چوک پر گھیر لیا ہے ۔ بھیا جلدی آجاؤ ! " 
" میں آرہا ہوں سنیتا ۔ گھبراؤ مت ۔ میں بس ابھی پہنچ رہا ہوں " 
خالد نے اپنی بائیک کا رخ چوک کی طرف موڑ دیا اور تیز رفتاری سےلمحوں میں چوک پر پہنچ گیا ۔ 
سنیتا کو اسکے بھائیوں نے پکڑ رکھا تھا اور انکے دوست کمل کو بری طرح پیٹ رہے تھے ۔ خالد تیزی سے آگے بڑھا اور کمل کو بچانے کی کوشش میں ایک لاٹھی اسکے سر پر پڑی اور خون کا فوارہ پھوٹ پڑا ۔ اس نے بند ہوتی ہوئی نگاہوں سے سنیتا کی طرف دیکھا جو اسے زخمی دیکھکر گھائل ہرنی کی طرح بھائیوں کی مضبوط بانہوں کے شکنجے سے آزاد ہوگئی تھی اور دوڑ کر اس کے قریب آگئی تھی۔
" بھیا، بھیا ۔ میرے سہاگ کو بچانے کے لئے تم نے اپنی جان قربان کردی!" وہ رورہی تھی اور مدد کے لئے چلاّ رہی تھی۔ اسکے بھائی گھبرا کر فرار ہوگئے تھے۔ خالد نے کمل کا ہاتھ سنیتا کے ہاتھ میں دیا اور آنکھیں موند لیں ۔
✍️✍️✍️

Post a Comment

1 Comments