3️⃣
رات دن
افسانہ نِگار ✒️ پرویز انیس
ایونٹ نمبر 55 🧏♀️🧏🏻 بھائی بہن
کُل ہِند افسانہ نگار فورم
کی پیشکش
افسانچہ نمبر 3
ہم دونوں میں ذرا بھی اتفاق نہیں تھا۔۔۔میں دن بولتا تو وہ رات کہتی۔۔۔
مجھے نانویج کھانا ہو تو اسے ویج چاہئے۔۔۔
مجھے رومانٹک مووی دیکھنی ہوتی تو اسے ایکشن۔۔۔
ہم اس اختلاف سے نہ صرف خوش ہوتے بلکہ انجوائے بھی کرتے تھے۔۔۔
آج ہم ایک دوسرے سے متفق تھے۔۔۔
ہر بات میں ۔۔۔۔ ہر فیصلہ میں۔۔۔ صد فی صد متفق۔۔۔
ہمیں خوش بھی ہونا تھا اور انجوائے بھی کرنا تھا۔۔۔
لیکن ہماری آنکھوں میں آنسوں تھے۔۔۔
میں نے اآنسو پوچھتے ہوئے کہا،
"تو کیوں رو رہی ہے۔۔۔ رونے کے دن تو اب اس بیچارے کے آئے ہے"
اس نے بھی اپنے دوپٹے سے آنسو پوچھتے ہوئے جواب دیا،
"یہ تو خوشی کے آنسو ہے ۔۔۔۔ نکمے بھائی سے پیچھا جو چھوٹنے والا ہے"
✍️✍️✍️
0 Comments