واجب ادا(افسانچہ)
✍️ڈاکٹر محمد رفیق اے ایس
"آپریشن ہی کرنا پڑے گا ۔ خون رس کر دماغ میں جمع ہو گیا ہے"ڈاکٹر نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ۔۔"آپریشن،دوائیں ملا کر کتنا خرچ آۓگا" ندیم نے پوچھا
"یہی کوئی ایک،ڈیڑھ لاکھ روپے"۔
"ٹھیک ہے آپ آپریشن کی تیاری کریں۔" ندیم نے فیصلہ کن لہجہ میں کہا۔
ندیم ڈاکٹر کی کیبن سے باہر آیا توخاصی بھیڑ تھی۔ دوست، احباب، رشتےدارسب ہی غمزدہ تھے۔۔
ندیم اپنی بہن کی جانب بڑھا جس کا رو رو کر برا حال تھا۔بہن کے کاندھے پر ہاتھ رکھتے ہوئے کہا،
"بہن فکر کی بات نہیں ہے۔اللہ نے چاہا تو جیجا جی ٹھیک ہو جائیں گے ۔میں نے ڈاکٹر کو آپریشن کے لئے منظوری دےدی ہے۔"۔

بہن تشکر آمیز نظروں سے بھائی کو دیکھ کر کہا،
"پیسوں کا انتظام کیسے ہوگا؟"۔
"والد کی میراث میں تیرے حصہ کی ادائیگی سے" ندیم نے صاف لہجہ میں کہا۔

0 Comments