Ticker

6/recent/ticker-posts

رہائی افسانچہ ✒️ فرخندہ ضمیر

1️⃣2️⃣
رہائی
افسانہ نِگار ✒️ فرخندہ ضمیر
ایونٹ نمبر 55 🧏‍♀️🧏🏻 بھائی بہن
کُل ہِند افسانہ نگار فورم
کی پیشکش
افسانچہ نمبر 12
"زوبی کو کسی کل چین نہیں تھا۔ کیا کرے؟ عزیزو اقارب سے مدد مانگی لیکن سب جگہ سے انکار، وہ بھی بے چارے کیا کریں نہ تو کوئ اعلئ عہدے پرفائض تھا اور نہ ہی صاحبِ حیثیت۔
چھوٹے بھائی خاور کا صرف یہ جرم تھا کہ اس نے CAAاور NRC کی مخالفت کی تھی۔ بہت سے طلباء کے ساتھ اسے بھی سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا گیا تھا۔ 
اس کا ماں جایہ اس حال میں تھا اس کے لئے ہر خوشی حرام تھی۔
بھائی کا اداس چہرہ اسے بے کل کئے دے رہا تھا۔ والدین کے انتقال کے بعد وہی تو اس کی سر پرست تھی۔ کیا کرے؟ بھائی کی رہائی کی کوئی صورت نظر نہیں آرہی تھی۔ 
اچانک اسے کچھ خیال آیا۔ اور وہ تیزی سے اٹھی۔ کچھ ہی دنوں بعد خاور رہا ہو گیا۔ 
"باجی آپ نے یہ سب کیسے کیا۔"؟ہمارے پاس نہ تو پیسہ تھا نہ ہی رسوخ ۔"زوبی نے اپنے آنسو ضبط کرتے ہوئے اسے ایک عمر رسیدہ شخص سے ملوایا۔
"یہ تمھارے بہنوئی ہیں۔ میرے باس سیٹھ اقتدار احمد۔ ان کی وجہ سے ہی تمھاری رہائی ہوئی ہے۔"
"اوہ باجی" اس نے بہن کے ہاتھوں کو آنکھوں سے لگایا اور موتی رولنے لگا۔
✍️✍️✍️

Post a Comment

0 Comments