Ticker

6/recent/ticker-posts

مسکراہٹ (افسانچہ )✒️ سید محمد نعمت ﷲ

6️⃣
مسکراہٹ
افسانہ نِگار ✒️ سید محمد نعمت ﷲ
ایونٹ نمبر 55 🧏‍♀️🧏🏻 بھائی بہن
کُل ہِند افسانہ نگار فورم
کی پیشکش
افسانچہ نمبر 6
"اس لڑکے سے کچھ نہیں ہونے والا ."ماںNEET امتحان میں اپنے بیٹے کی ناکامی پر سخت ناراضی کا اظہار کر رہی تھی.
"ایک چھوٹی بہن ہے جو پہلی کوشش میں ہی سرکاری میڈیکل کالج میں داخلہ لینے کی اہلیت حاصل کر چکی ہے." باپ نے بھی طعنہ دیا.
"ذرا بھی شرم ہے اسے, میں دیکھ رہی ہوں جس وقت سے رزلٹ آیا ہے اس وقت سے مسکرائے جا رہا ہے. "ماں کی ناراضی کا سورج سوا نیزے پر تھا.
تب بیٹے نے بھی اپنی زبان کھولی. "ممی!آج مجھے مسکرانے دیجئے چونکہ آج میری بہن کو ایک عظیم کامیابی ملی ہے۔"
✍️✍️✍️

Post a Comment

0 Comments