9️⃣
غیر معمولی
افسانہ نِگار ✒️ انور مِرزا
ایونٹ نمبر 55 🧏♀️🧏🏻 بھائی بہن
کُل ہِند افسانہ نگار فورم
کی پیشکش
افسانچہ نمبر 9
لاک ڈاؤن میں سُبھدرا اور ارجن لاکھوں کے قرض میں ڈوب گئے تھے...کاروبار ابھی تک معمول پر نہیں آیا تھا...
کِرش اپنی بہن اور بہنوئی کیلئے فکرمند تھا... اِس رکھشا بندھن پر وہ اپنی بہن کو کوئی
غیر معمولی تحفہ دینا چاہتا تھا...مگر کیا...؟
راکھی سے ایک دن قبل، کسی نے اطلاع دی...
’’کِرش...تم نے سُنا...؟ کالیا نے سُبھدرا کو دھمکی دی ہے...اگر اُس کے دس لاکھ کا قرض فوراً ادا نہیں کیا گیا...تو وہ سُبھدرا کو اُٹھا کر دسویں منزل سے نیچے پھینک دے گا...!‘‘
’’کیا...؟‘‘ بے یقینی اور صدمے سے کِرش کی آنکھوں کے سامنے اندھیرا چھا گیا...
کِرش نے کسی طرح انتظام کیا...اور اپنے شولڈر بیگ میں دس لاکھ کیش سنبھالے... راکھی بندھوانے، بہن کے گھر پہنچا...
کِرش کے گلے لگ کر سُبھدرا خوب روئی...
گویا بھائی بہن آخری بار مِل رہے ہوں
اُس نے جذباتی انداز میں...کرِش کے ہاتھ پر راکھی باندھی... بھائی نے آشیرواد دیا...
بیگ بہن کے حوالے کیا...
’’اِس بار، پیاری بہن کیلئے اسپیشل گِفٹ...
دس لاکھ!‘‘
’’بھیّا...؟‘‘ سُبھدرا خوشی سے رو پڑی...
’’آپ کو کیسے پتہ چلا کہ...‘‘
ٹھیک اُسی وقت ارجن اندر آیا...
’’سُبھدرا...کِسی نے کالیا کو اُٹھا کر دسویں منزل سے نیچے پھینک دیا...!‘‘
سُبھدرا نے چونک کر بھائی کو دیکھا...
✍️✍️✍️

0 Comments