Ticker

6/recent/ticker-posts

خالی گھر (افسانچہ )✒️ سید اسد تابش

1️⃣2️⃣
خالی گھر
افسانہ نِگار ✒️ سید اسد تابش
ایونٹ نمبر 54 💁🏻‍♂️💁🏻‍♀️ شریکِ حیات
کُل ہِند افسانہ نگار فورم
کی پیشکش
افسانچہ نمبر 12
انیس صاحب ریٹائرڈ مدرس دوائی کے انتظار میں بیٹھے ہوئے سوچ رہے تھے.... کتنی مشکل ہوجاتی ہے، بیوی دو دنوں کے لیے بڑی بیٹی کے گھر کیا گئی، سارے کام مجھے خود ہی کرنے پڑ رہے ہیں. ہاتھ منھ دھوکر آؤں تو رومال نظر نہیں آتا. کھانے بیٹھوں تو کبھی سلاد ندارد، کبھی سلفچی. اب دوپہر کی دوائی کون دے گا.....؟
بیٹا سہیل اپنے کمرے میں دروازہ بند کر کے میوزک سن رہا ہوگا.... اسے کیسے کہوں.....؟ ہفتے بھر سے بہو مائکے گئی ہے.... کل واپس آجائے گی. وہ تو اپنی تنہائی کے ایک ایک پل کو انجوائے کر رہا ہوگا.... بیوی کے مائکے چلے جانے پر کتنا آزاد محسوس کرتا ہے خود کو....
اور میں دو دنوں کے لئے بیوی، بیٹی کے گھر کیا چلی گئی خود کو کتنا بے بس اور گھر کو خالی خالی محسوس کر رہا ہوں.
✍️✍️✍️

Post a Comment

1 Comments