Ticker

6/recent/ticker-posts

ادائیگی فرض (افسانچہ)✒️ نصرت شمسی

2️⃣4️⃣ Xtra Shots
ادائیگی فرض
افسانہ نِگار ✒️ نصرت شمسی
ایونٹ 53 🕋 عید الاضحی اسپیشل
کل ہند افسانہ نِگار فورم
کی پیشکش
افسانچہ نمبر 24
ایکسٹرا شاٹس
سارے محلے کے لوگ جمع ہوکر اپنے اپنے قربانی کے جانوروں کی قیمتیں اور خصوصیات بتا رہے تھے۔دو چار کے ہاتھ میں تو بکروں کی رسیاں بھی تھی جن کے گلوں میں سجاوٹ کی لیے جانے کیا کیا پڑا ہوا تھا۔سب اپنے اپنے جانوروں کی قیمتیں بتا کر خود کو دوسرے سے سخی اور بہترین ظاہر کرنے میں لگے ہوئے تھے۔میں نے اپنے دل کو ٹٹولا کہ کیا میں جو کیا وہ صحیح کیا ہے؟ جواب میں ایک اطمینان میرے اندر تک پھیل گیا ۔میرا دل مطمئن تھا اور اب دل کے جواب پر میں بھی مطمئن ہوگیا۔ مجھے یاد آیا کہ اللہ نے کہا ہے کہ میرے پاس نہ خون اتا ہے نہ گوشت صرف تم لوگوں کا خلوص اور نیت آتی ہے۔۔تو میں نے صحیح کیا۔میں نے ان لوگوں کو دیکھا جن کے چہرے اپنے جانوروں کی اونچی اونچی قیمتیں بتا کر فخر سے چمک رہے تھے۔میں نے اپنے قدموں کو واپس گھر کی طرف موڑا اور اپنے فیصلے کی قبولیت کی دعا اللہ سے کرنے لگا کہ اللہ میں نے اپنے دونوں فرض ادا کردیے تو قبول کرلینا۔دراصل میں نے ایک مناسب قیمت کا بکرا خرید کر باقی پیسوں سے پڑوس کا اس گھر کی مدد کی تھی جہاں مالی تنگی کے سبب دو وقت کی دال روٹی بھی مشکل سے مہیّا ہو پاتی تھی۔
✍️✍️✍️

Post a Comment

0 Comments