2️⃣0️⃣
سُکھی جیون
افسانہ نِگار ✒️ شارق اعجاز عبّاسی
ایونٹ نمبر 54 💁🏻♂️💁🏻♀️ شریکِ حیات
کُل ہِند افسانہ نگار فورم
کی پیشکش
افسانچہ نمبر 20
شادی کے بعد نریش بیوی کو گرو جی کا آشرواد دلانے آشرم پنچا۔گرو جی آنگن میں ہی براجمان تھے۔۔اسے آتا دیکھ خوش ہوکربولے، "آؤ بچہ آؤ۔۔"
دونوں نےچرن سپرش کیا۔ نریش بولا "گرو جی! یہ میری دھرم پتنی انسوئیا ہے"
گرو جی نے آواز دی، " ارے بھاگوان! نریش آیا ہے پتنی کے ساتھ، ذرا چائے پانی لے آؤ!"
"گرو جی! ہمیں آشرواد اور کامیاب ازدواجی زندگی کا گُر منتر دے دجیئے"
تبھی پنڈتائن چائے لے آئیں۔
گرو جی بڑے چاؤ سےچائےپیتے ہوئے بولے، "پتی پتنی کا رشتہ بڑا نازک ہوتا ہے۔۔۔۔"
نریش اور انسوئیا انھیں حیرت سے دیکھ رہے تھے۔ آہستہ آہستہ تیز نمکین چائے حلق سے اتارنے کی کوشش میں لگے تھے۔
پنڈتائن کے جاتے ہی نریش بولا" گروجی! اتنی کڑوی چائے آپ نے کیسے پی لی؟"
گروجی مسکرائے اور بولے، " بچّہ، یہی سکھی، سپھل جیون کا گُر ہے!!!!!"
✍️✍️✍️
0 Comments