Ticker

6/recent/ticker-posts

نوید قربانی (افسانچہ )✒️ رونق جمال

1️⃣5️⃣
نوید قربانی
افسانہ نِگار ✒️ رونق جمال
ایونٹ 53 🕋 عید الاضحی اسپیشل
کل ہند افسانہ نِگار فورم
کی پیشکش
افسانچہ نمبر 15
بقرعید سے ایک ہفتہ پہلے ہماری بکری نے ایک بکرے کو جنم دیا تھا۔اسی روز ہم نے طے کر لیا تھا کے اگلے سال بقر عید پر اسی بکرے کی قربانی دیں گے اسلۓ بکرے کی خصوصی دیکھ بھال ہونے لگی۔سارا دن اسے قسم قسم کا چارا،باسی روٹی چاول ،ڈبلروٹی کھلائ جانے لگی۔رمضان شریف کے رخصت ہوتے ہی بچے اسے کبھی کبھی کاجو بادام لاکر کھلانے لگے تھے۔ بقرعید کے آتے آتے بکرا اتنا فربہ اور بڑا ہو گیاتھا کہ اڑوس پڑوس کے لوگوں نے اسے بھولو کہنا شروع کردیا تھا۔
بقرعید کے روز عیدگاہ سے لوٹتے وقت قصاب کو ساتھ لے کر آئے لیکن جب ذبح کی باری آئی تو بچے خاص کر شانو غم ذدہ ہوگیا اور بولا۔۔
"ابو۔۔ بھولو کو ذبح نہ کریں ۔بہت دکھ ہو رہا ہے۔!"
"کیوں!؟"
"ابو بھولو ہم سب کو بہت عزیز ہے اسلیۓ!!"
"بیٹا ۔۔۔! اللہ کو بھی ایسے ہی جانور کی قربانی پسند ہے جو ہمیں بےحد عزیز ہو ۔۔ کیونکہ اللہ نے ابراہیم علیہ السلام سے بھی سب سے زیادہ عزیز کی قربانی مانگی تھی ۔!!"
شانو بکرے کو ذبح ہوتے ہوئے دیکھ نہیں سکا اوربسورتے ہوۓ جاکر سوگیا ۔نیند سے جاگا تو بہت خوش تھا چہکتے ہوئے بولا۔۔
"ابو۔۔ امی۔۔ اللہ نے ہماری قربانی قبول کر لی ہے۔۔۔ میں نے خواب میں دیکھا کے بھولو ایک بہت بڑے ہرے بھرے کھیت میں ٹھاٹ سے چر رہا ہے۔!!"
✍️✍️✍️

Post a Comment

0 Comments