1️⃣6️⃣
میرے ہمسفر
افسانہ نِگار ✒️ پینٹر نفیس
ایونٹ نمبر 54 💁🏻♂️💁🏻♀️ شریکِ حیات
کُل ہِند افسانہ نگار فورم
کی پیشکش
افسانچہ نمبر 16
”سرور۔۔۔گاڑی نکالو۔۔۔دیر ہورہی ہے۔۔۔“عالیہ نے سینڈل پہنتے ہوۓکہا ”جلدی کرو ساڑھے سات بجنے کو ہے۔۔۔“سرور نے کسی فرماںبردار ڈرائیور کی طرح نئی شائن پر پڑے کپڑے کو ہٹایا گاڑی کو صاف کیا اور عالیہ کو بٹھا کر سرعت سے نکل گیا۔
”سرور۔۔۔ ذرا سنبھل کے چلاؤ۔۔۔ نئی گاڑی ہے۔۔۔عالیہ نے سرور کے کاندھے پر ہاتھ رکھتے ہوۓ کہا۔
”ہاں۔۔۔جانتا ہوں۔۔۔“
”جانتے ہو پھر بھی۔۔۔گاڑی کو گڑھے میں اچھال رہے ہو۔۔۔ ٹائر جلدی خراب ہوجائیں گے۔۔۔ راستہ مڑتے وقت ہارن دو۔۔۔ کبھی بھی سامنے سے دوسری گاڑی آسکتی ہے۔۔۔دیکھو سامنے اسپیڈ بریکر ہے۔۔۔گاڑی دھیرے کرو۔۔۔گاڑی اچھلنے سے پرزے ڈھیلے ہوجاتے ہیں۔۔۔ہوشیاری سے چلاؤ۔۔۔اور ہاں آج چھٹّی کے بعد میٹنگ ہے اس لیے ایک گھنٹہ لیٹ دو بجے آنا۔۔۔سمجھ رہے ہوناں۔۔۔ چلو سنبھل کے چلو تمہیں بھی ڈیوٹی پر جانا ہے۔۔۔“
اسکول کے گیٹ پر عالیہ کو چھوڑ کر جوں ہی سرور نے گاڑی کو موڑا عالیہ نے جھٹ کہا ”سنو۔۔۔گاڑی احتیاط سے کنارےکھڑی کرنا۔۔۔“
”ہاں ہاں۔۔۔معلوم ہے۔۔۔“سرور نے کہا اور گاڑی آگے بڑھادی۔
گھر پہنچ کر سرور نے گاڑی کو اس کی جگہ پر کھڑی کیا اور اپنی پرانی سائیکل پر سوار ہوکر ڈیوٹی پر روانہ ہوگیا۔۔۔
✍️✍️✍️
0 Comments