1️⃣2️⃣
کنگال
افسانہ نِگار ✒️ پینٹر نفیس
ایونٹ 53 🕋 عید الاضحی اسپیشل
کل ہند افسانہ نِگار فورم
کی پیشکش
افسانچہ نمبر 12
بالآخر تیس سال کے طویل سیاسی سفر کے بعد آج قدیر صاحب نے سیاست سے سبکدوشی کا اعلان کردیا۔اپنے کمرے میں ٹھنڈے پانی کی گھونٹیں اتارتے ہوئے وہ سوچ رہے ہیں اب مجھے عام زندگی جینا ہے ایک عام آدمی کی طرح اب رشتہ داری حقوق العباد صلۂ رحمی معاشرت دوستی اور دین داری بھی نبھانی ہے۔سیاسی مصروفیات نے سب سے بے گانہ کرکے رکھا تھا۔
ہاں اب نمازیں شروع کرنی ہے حج بھی کرنا ہے۔کروڑوں میں بینک بیلینس ہے میرے پاس۔
لیکن کیسے حج کروں حج کے لیے جیسا پیسہ چاہیے ویسا تو ایک روپیہ بھی نہیں ہے میرے پاس۔۔۔
✍️✍️✍️
0 Comments